تمام اسکولوں میں درخت لگائیں جائیں اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں ،ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر

جمعرات 10 مارچ 2022 23:57

زیارت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مارچ2022ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اجلاس منعقد ہوااجلاس میں ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالفیاض کاکڑ،،ڈپٹی کنزرویٹر حسیب کاکڑ،ڈی ایچ او ڈاکٹر انور مندوچیل ،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عظیم ،ڈی او فیمیل نے شرکت کی اجلاس میں مختلف فیصلے کئے گئے اجلاس میں داخلہ مہم،کرونا ویکسینیشن اور ٹری پلانٹیشن کے حوالے سے مختلف فیصلے کئے گئے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارہ سال سے اوپر بچوں کو کرونا ویکسینشن کے بغیر داخلہ نہیں ملے گا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کو ڈسٹرکٹ افسر ایجوکیشن عبدالفیاض کاکڑ نے بریفنگ بھی دی۔

اجلاس سے ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تمام اسکولوں میں درخت لگائیں جائیں اور شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں کردار ادا کریں شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام مکاتب فکر کے افراد کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کورونا ایک خطرناک مرض ہے اس کے خاتمے صرف ویکسینشن سے ہوسکتی ہے تمام والدین اپنے بارہ سال سے اوپر کے تمام بچوں کی ویکسینیشن ضرور کریں اس سلسلے میں ویکسینشن نہ کرنے والے بچوں کو داخلہ نہیں دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ تعلیم یافتہ اقوام دنیا پر حکمرانی کررہے ہیں تعلیم ترقی کا زینہ ہے معیاری تعلیم کو فروغ دیکر ہم ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں،تمام والدین کی زمہ داری ہے کہ وہ اسکول داخلہ مہم کو کامیاب کریں اور اپنے بچوں کو اسکولوں میں داخل کریں بچے ہمارا مستقبل ہے مسقبل کے معماروں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں