حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کررہی ہیں، حاجی نورمحمد دمڑ

حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہوں، مرکزی ر ہنما بی اے پی

پیر 21 مارچ 2022 23:35

ٴزیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مارچ2022ء) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سنیئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کررہی ہیں، حلقہ انتخاب کے دونوں اضلاع کو ترقی کی راہ پرگامزن کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک روزہ دورہ زیارت کے دوران شمولیتی اجتماع کے مختلف مقامات عوامی اجتماعات سے خطاب پارٹی کارکنوں ، عہدیداروں قبائلی معتبرین سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا زیارت کلی زندرہ پہنچنے پر زندرہ کے عوام قبائلی معتبرین ، پارٹی عہدیداروں سینئر صوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑکا پرتپاک استقبال کیا گیا زیارت کلی زندرہ میں منعقدہ شمولیتی اجتماع کے دوران جمیل احمد، بلال احمد، اسرار احمد، تنویر احمد، انعام اللہ، آمین اللہ، وقاص خان ،انعام اللہ، شبیر احمد ،کلیم اللہ ،حافظ عبدلبصیر ،نیاز محمد، زبیر احمد نے ا پنے خاندانوں سمت جمعیت وعلماء اسلام( ف )اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی سے مستعفی -ہوکر بلوچستان عوامی پارٹی اور حاجی نورمحمد خان دمڑ کے کاروان میں شامل ہوگئے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کی عوام کے درپیش مسائل کے حل کے لئے عملی طور پر اقدامات اٹھا رہی ہے موجودہ صوبائی حکومت ایک عوامی حکومت ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کررہی ہیں عوام نے موجودہ حکومت سے جو توقعات وابستہ کر رکھی ہیں انشائاللہ موجودہ حکومت عوام کو ہرگز مایوس نہیں کرے گی انہوں نے کہاکہ عوام کے اجتماعی و بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر حلقے کے عوام کے مسائل کیلئے آواز بلند کرونگا انہوں نے کہاکہ حلقے کے دونوں اضلاع بے شمار مسائل سے دوچار ہے جن کے ذمہ داری نام نہاد قوم پرست اور مذہبی جماعتیں ہے جنہوں نے اپنے دور حکومت میں عوام کے اجتماعی مسائل پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے حلقے کے دونوں اضلاع کے عوام گوناگوں مسائل کا سامنا ہے جنہیں حل کرنے میں وقت ضرور لگے گا لیکن حلقے کے دونوں اضلاع کے مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے انہوں نے کہاکہ ہمارا سیاست کا محور عوام ہے اپنے عوام کے بنیادی مسائل کا حل اولین ترجیحی ہے سینئر صوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بی اے پی میں نئے شامل ہونے والوں کو خوش آمدید کہتا ہوںا ور انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور انکا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے انکی قیادت پر اعتماد کیا اور کاروان میں شامل ہوئے انہوں نے کہا کہ یقیناً ہمارے ساڑے تین دور سالہ حکومت کی اچھی کارگردگی ہے جس سے لوگ متاثر ہوکر پارٹی میں شامل ہورہے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم نے ساڑے تین سالہ دور حکومت میں چھ سوسے سات سو تک غریب نوجوانوں کو روزگار دیااور حلقے قومی شاہراہوں کی تعمیر سمیت ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے۔

(جاری ہے)

سنیئرصوبائی وزیر خزانہ حاجی نورمحمد خان دمڑ نے دورہ زیارت کے دوران کلی سرمخسی لیویز چیک پوسٹ کا اچانک دورہ کیالیویز دفعدار سے لیویز چو کی کے حوالے سے معلومات لی اور کلی سرمخسی میں لیویز تھانہ کی نئی بلڈنگ کی تعمیر کی یقین دہانی کی سنیئر صوبائی وزیر نے لیویز اہلکاروں سے کہاکہ وہ اپنے فرائض ایماندار سے سرانجام دے کر علاقے کے عوام کی جان ومال کی تحفظ کو یقینی بنائے اور علاقے میں گشت کی جائے تاکہ زیارت کا امن وامان برقرار رہے ۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں