نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،ملک اور قوم کا نام روشن کریں، ڈپٹی کمشنرزیارت

جمعرات 24 مارچ 2022 23:59

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 مارچ2022ء) یوم پاکستان ڈائمنڈ جوبلی اسپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر تھے تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیع اللہ کاکڑ، سردار قاسم خان سارنگزئی، اسپورٹس آفیسر عبدالناصر پانیزئی، ڈسٹرکٹ فٹبال کوچ نواز خان کاکڑ،پرنسپل ڈگری کالج علاوالدین کاکڑ ودیگر کھیلاڑیوں، مہمانوں اور منتظمین نے شرکت کی،اسپورٹس فیسٹیول کے سلسلے میں فٹسال، فٹبال ٹورنامنٹ، آل زیارت کرکٹ ٹورنامنٹ، بیڈمنٹن ٹورنامنٹ، ودیگر کھیلوں کے مقابلے ہوئے، اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرزیارت نے کہا کہ نوجوان معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور ملک اور قوم کا نام روشن کریں ، کھلاڑی ملک سفیر ہوتے ہیں، حکومت کھیلوں کے فروغ کیلئے بھر پور اقدامات کررہی ہے‘ کھیلوں کے ذریعے ہی سے نوجوان نسل کوبری عادات سے دور رکھا جاسکتا ہے، اسپورٹس فیسٹول کا مقصد نوجوانوں کو ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل دیناہے انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی بدولت ہمارے درمیان نفرتیں ختم ہوجاتی ہیں۔

(جاری ہے)

،صوبائی حکومت دیگر فلاحی کاموں کے ساتھ ساتھ نوجوانوں اور عوام کو تفریحی اورصحت مندانہ سرگرمیاں بھی فراہم کرنے کیلئے اسپورٹس کے ایونٹ منعقد کررہی ہے ہم نوجوانوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی اور صحت مندانہ سرگرمیوں کی سرپرستی کریں گے انہوں نے کیا کہ ضلع زیارت کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ان کے ٹیلنٹ کو ابھارنے کی ضرورت ہے، اس موقع ڈپٹی کمشنر زیارت نے رمضان المبارک میں آل زیارت نائٹ فٹسال فٹبال ٹورنامنٹ کا اعلان بھی کیا پروگرام کے آخر میں ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے اسپورٹس فیسٹیول میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں