ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، اسسٹنٹ کمشنر زیارت زاہداحمد لانگو

بدھ 6 اپریل 2022 23:17

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کی ہدایت پر چیئرمین پرائس کنٹرول کمیٹی واسسٹنٹ کمشنر زیارت زاہداحمد لانگو کا زیارت شہر کا دورہ،انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ماہ صیام میں عوام کو ریلیف دینا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، رمضان المبارک میں دکاندار اور شہر سرکاری نرخنامہ کے مطابق خرید وفروخت انہوں نے گوشت کے دکانوں کا جازہ لیا اور پوچھ گچھ کی اس کے علاوہ مرغی کے گوشت اور سبزیاں چیک کرے اور ساتھ ساتھ آٹے اور پرچون کے دکانوں کے ریٹ بھی چیک ک?ے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور قصائیوں سے بات چیت کرتیہوئے کہا سرکاری نرخ نامے کے خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ رعایت نہیں بخشی جاے گی شہریوں کو جہاں شکایت نظر ائے ھمارے افس تک اطلاع دیں، اس موقع پر ضلعی صدر انجمن تاجران عبدالمنان سارنگزئی ایس ایچ او زیارت سجاد اور نائب رسالدار نثار احمد بھی ساتھ تھے اسسٹنٹ کمشنر نے اس وقت خریداری میں مصروف شہریوں سے اشیاء کی کوالٹی اور قیمتوں کے بارے میں دریافت کیا اور شہریوں کو ہدایت کہ کہ اگر کسی سٹال پر اشیاء خوردنی کے ریٹ لسٹ نمایاں طور پر آویزاں نہیں تو فوری طور پر شکایت سیل میں جو ہر رمضان بازار میں قائم کیا گیا ہے جس کر اطلاع دیں انہوں نے رمضان بازار میں چینی اور آٹا کے سٹالوں کا جائزہ لیا انہوں نے کہا کہ صفائی کے بھرپور انتطامات کئے جائیں اور رمضان بازار میں گندگی پھیلانے والے سٹال مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی،

متعلقہ عنوان :

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں