عوام کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے ،ڈپٹی کمشنر زیارت

پیر 9 مئی 2022 23:35

زیارت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2022ء)ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے کہا ہے کہ افسران عوام کے خادم ہے افسران اپنے دفاتر کے ساتھ فیلڈ میں جاکر بھی عوام کے مسائل سن کر ان کو حل کریں تمام ڈسٹرکٹ افسران اپنی جائے تعیناتی پر موجودگی کو یقینی بنائیں اور اپنے سپورٹنگ اسٹاف کو بھی ڈیوٹی کا پابند کریں اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عوام کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے عوام کے مسائل کے حل کے لیے ہمارے دروازے ہر وقت کھلے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ زیارت ایک پر فضاء سیاحتی مقام ہے زیارت میں سیاحت کے فروغ کے لیے بھرپور اقدامات کئے جائینگے۔

زیارت میں شائع ہونے والی مزید خبریں