Khof KO Hosle Main Badla Jaye
سانحہ پشاور، خوف کو حوصلے میں بدلا جائے
پیر 22 دسمبر 2014
(جاری ہے)
اب اس لڑائی کو اپنے منطقی انجام تک پہنچنا ہے ۔اب ابھی اگر ایسا نہ ہوا تو اس ملک کے در و دیوار خون سے رنگے نظر آئیں گے لیکن یہاں حکومت اور فوج کو اس بات کو بھی مد نظر رکھنا ہو گا کہ دہشت گرد صرف وہی نہیں ہیں جو نہتے شہریوں پر حملے کرتے ہیں بلکہ دہشت گرد وہ بھی ہیں جو شہریوں کے درمیان رہ کر دہشت گردوں کو مدد فراہم کرتے ہیں ۔ پوری قوم ،حکومت اور فوج کو وقت اب اس مقام پر لے آیا کہ انہیں یہ فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں پر امن ،باوقار طریقے سے زندہ رہنا ہے یا یونہی خوف و دہشت کی فضا میں سہم کر زندگی گزارنی ہے بچے کسی بھی قوم اک اثاثہ اور مستقبل ہوا کرتے ہیں اور جو انہیں مارے وہ حوانیت اور درندگی کا مظاہرہ کرتا ہے اور درندوں کے خلاف سب کو ہی متحد ہونا پڑتا ہے تب ان کے شر سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔۔دہشت گردی کا عفریت جب تک ختم نہیں ہو گا ہم سکون سے رہ سکین اور اور نہ کوئی کام کر سکیں گے اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ پوری قوم یکسو ہو کر پاک فوج کے ساتھ شانے کے ساتھ شانہ ملاتے ہوئے اس ناسور کے خاتمے کے لئے کمر کس لے ,جبکہ حکومت کو اس سو چ کے خاتمے کی طرف توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے جو نفرت پھیلانے کے لئے ہر حربہ استعمال کرتی ہے ہر قسم کے ایسے لٹریچر پر پابندی ہونی چاہیے جس میں نفرت ،تعصب یا فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہو ۔ جبکہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والے تمام گرہووں جتھوں، جماعتوں اور افراد کا کڑا محاسبہ کے بنا اور قانون کی عملداری کو یقینی بنائے بنا دہشت گردی جیسے ناسور پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا ۔دہشت گردی اور انتہا پسندی کی ہر شکل کو ختم کئے بنا کوئی چارہ کار نہیں ریاست کو اپنی رٹ برقرار رکھنے کے لئے ثابت کرنا پڑئے گا کہ اس ملک پر کسی گروہ ، جتھے یا انتہا پسند جماعت کی کوئی اجارہ داری نہیں حکومت کو اپنی رٹ برقرا رکھنے اور اپنے بچوں کا مستقبل محفوظ بنانے کے لئے ہر وہ اقدام اٹھانا ہو گا جس سے پاکستانیوں کی زندگیاں محفوظ ہو سکیں۔ حکومت کی توجہ اس جانب بھی مبذول کرانے کی جسارت کی جارہی ہے کہ سیکورٹی پر مامور ادارئے خصوصا ً پولیس جو انصاف کی بنیاد ہے کی زہنی تربیت بھی بہت ضروری ہے ریاستی اداروں کا تمام ترتعصبات سے پاک ہونا دہشت گردی کے خلاف جنگ جیتنے کے لئے ناگزیر ہے۔ لاہور پولیس کے سربراہ کی جانب سے سکولوں کی سکیورٹی کے حوالے سے بے جا پابندیوں سے تعلیمی نقصان کا خدشہ ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ریاستی اداروں کو چاہیے وہ اپنے سیکورٹی معیار کو بہتر کرنے کے ساتھ قوم کا حوصلہ بلند کریں نہ کہ خوف کی فضا میں اضافہ پیدا کرنے والے اقدامات اٹھائیں جیسا کہ تعلیمی اداروں کو قلعے بنانے کے احکامات جاری کیے جارہے ہیں جو خوف کی فضا میں اضافے کا سبب ہی بنیں گے ۔ اس سے بہتر تو یہ ہی کہ تمام تعلیمی ادروں میں حفاظتی تدابیر اختیار کرنے کے حوالے سے طلباء میں شعور اجاگر کیا جائے تا کہ ان میں ہر قسم کے حالات کا سامنا کرنے کا نہ صرف حوصلہ پیدا ہو بلکہ وہ نا مسائد حالات کا مقابلہ بھی کر سکیں۔
ادارہ اردوپوائنٹ کا کالم نگار کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
Urdu Column Khof KO Hosle Main Badla Jaye Column By Dr Awais Farooqi, the column was published on 22 December 2014. Dr Awais Farooqi has written 165 columns on Urdu Point. Read all columns written by Dr Awais Farooqi on the site, related to politics, social issues and international affairs with in depth analysis and research.
متعلقہ عنوان :
پشاور کے مزید کالمز :
اْدھڑتا ہوا نیا پاکستان(حماد حسن)
Udharta Hua Naya Pakistan
سانحہ پشاور، خوف کو حوصلے میں بدلا جائے(ڈاکٹر اویس فاروقی)
Khof KO Hosle Main Badla Jaye
سانحہ پشاور ظلم کی آخری حد(عمر خان جوزوی)
Saneha Peshawar Zulm Ki Akhri Hadd
تحریک طالبان پاکستان اور سانحہ پشاور(بابر سلیم نایاب)
Tehreek E Taliban Or Saneha E Peshawar
سانحہ پشاور سولہ دسمبر کا انتخاب کیوں؟(بادشاہ خان)
Saneha Peshawar - 16 December Ka Intekhab Kiyon
پشاور میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی حیرت انگیز تقریب (عبدالقدوس محمدی)
Peshawar Main Wifaq Ul Madaris Al Arbiat Ki Taqreeb
پشاور دہشتگردی کی زد میں(حافظ محمد فیصل خالد)
Peshawar DehshatGardi Ki Zad Main
پشاور سے کوئٹہ(ممتاز امیر رانجھا)
Peshawar Se Quetta
سانحہ پشاور۔۔۔ پاکستان پر حملہ(سید شاہد عباس)
Saneha E Peshawar - Pakistan Per Hmla
اور پشاور بچ گیا(اسرار احمد راجہ)
Or Peshawar Bach Giya
پشاور سے لاہور تک کا سفر(ڈاکٹر خواجہ اکرام)
Peshawar Se Lahore Ka Safar
پشاور کے دھانے پر آگ و خون کا کھیل(زبیر خان)
Peshawar Aag Or Khoon K Dahane Per
پشاور سے متعلقہ
پاکستان کے کالمز
-
رابطہ پلوں کی خستہ حالی حکومتی کارکردگی پر سوالیہ نشان
(ناصرعالم)
-
سوات میں ناقص سیوریج سسٹم عوام کے لئے وبال جان
(ناصرعالم)
-
پسرور کے قابل فخر سرجن ڈاکٹر میاں ولید انجم کا خصوصی اعزاز
(محمد صہیب فاروق)
-
ایک نہیں بہت سی بلڈنگیں گرنے کو ہیں
(سید عارف مصطفیٰ)
-
سوات کے عوام کو ریلیف ملے گا؟
(ناصرعالم)
-
ترقیاتی منصوبوں کا رخ ادھر بھی ہونا چاہیے
(فیاض محمود خان)
-
صحت سہولیات کیلئے ترستے عوام۔۔۔؟؟
(ناصرعالم)
-
سوات میں بدترین مہنگائی اور عوام کی دہائی
(ناصرعالم)