Piyare Piyare, Urdu Nazam By Aadil Aseer Dehlvi

Piyare Piyare is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Aadil Aseer Dehlvi. Piyare Piyare comes under the Love, Friendship, Hope category of Urdu Nazam. You can read Piyare Piyare on this page of UrduPoint.

پیارے پیارے

عادل اسیر دہلوی

پڑھنا لکھنا سکھائے

اچھی راہ بتائے

بد سے ہمیں بچائے

اچھا بچہ بنائے

بھیا پیارا پیارا

گھنٹی خوب بجائے

بستہ بھی لٹکائے

مکتب لے کر جائے

جلدی سے پہنچائے

رکشا پیارا پیارا

پھولوں پر اترائے

خوشبو بھی بکھرائے

گھر آنگن مہکائے

ہریالی بھی لائے

گملا پیارا پیارا

بھیا لے کر جائے

سرکس بھی دکھلائے

لڈو بھی کھلوائے

جو چاہو مل جائے

میلہ پیارا پیارا

جب جب یہ لہرائے

سب کی شان بڑھائے

جس کے ہاتھ یہ آئے

آگے بڑھتا جائے

جھنڈا پیارا پیارا

تاریکی میں آئے

بستر تک پہنچائے

لوری بھی سنوائے

سپنے بھی دکھلائے

سونا پیارا پیارا

سب کو مار بھگائے

جو دیکھے ڈر جائے

الٹی شامت لائے

دشمن کوئی آئے

ڈنڈا پیارا پیارا

بارش میں کام آئے

باہر لے کر جائے

خود تو بھیگا جائے

لیکن ہمیں بچائے

چھاتا پیارا پیارا

جگ مگ روپ دکھائے

چندا ریجھا جائے

رستہ بھی بتلائے

لیکن ہاتھ نہ آئے

تارا پیارا پیارا

تل کر منا کھائے

خاگینہ بنوائے

سالن میں پک جائے

منی کو للچائے

انڈا پیارا پیارا

جب یہ موسم آئے

صحت خوب بنائے

ڈھیروں کپڑے لائے

پھر بھی دور نہ جائے

جاڑا پیارا پیارا

کھانا جب بھی آئے

آگے بڑھ کر لائے

ہم کو سب کھلوائے

خود بھوکا رہ جائے

چمچہ پیارا پیارا

بازاروں میں نکلے

ہاتھ میں سب کے لٹکے

جو کچھ بھی یہ دیکھے

اپنے پیٹ میں رکھے

تھیلا پیارا پیارا

میٹھا میٹھا کھاؤ

منا بولے لاؤ

جلدی سے پکواؤ

سارا چٹ کر جاؤ

حلوہ پیارا پیارا

چاہے کوئی بلائے

سب کی گود میں جائے

دیکھے تو للچائے

ٹافی بسکٹ چائے

ننھا پیارا پیارا

پانی ٹھنڈا کر دے

سر پہ کٹورا رکھے

دوڑے آئیں پیارے

جو چاہے وہ پی لے

مٹکا پیارا پیارا

صورت رنگ برنگی

حالت بھی ہے اچھی

بستر کا ہے ساتھی

عادت میں ہے نرمی

تکیہ پیارا پیارا

گرمی دور بھگائے

ٹھنڈا موسم لائے

تھوڑی بجلی کھائے

بہتر کام بنائے

پنکھا پیارا پیارا

چم چم چمکا جائے

بجلی سا لہرائے

جلدی جلدی آئے

ساتھ میں چلتا جائے

جوتا پیارا پیارا

سب سے پہلے جاگے

پیڑ پہ چڑھ کے بیٹھے

دیواروں پر بھاگے

ککڑوں ککڑوں چیخے

مرغا پیارا پیارا

گھر میں دوڑ لگائے

باہر بھاگ کے جائے

بلی پر غرائے

ننھے کو بہلائے

کتا پیارا پیارا

پیٹھ پہ ہمیں بٹھائے

سرپٹ دوڑ کے جائے

منزل پر پہنچائے

تب جا کر سستائے

گھوڑا پیارا پیارا

جلدی سے اٹھ جائے

چیخے اور چلائے

دانہ پتے کھائے

پھر بھوکا رہ جائے

بکرا پیارا پیارا

پنجرے میں پر تولے

ٹھمک ٹھمک کر ڈولے

جب بھی منہ کو کھولے

میٹھی بولی بولے

طوطا پیارے پیارا

روئی کو لپٹائے

دھاگا بنتا جائے

ہاتھوں میں بل کھائے

بل کھا کر لہرائے

تکلا پیارا پیارا

چوروں سے لڑ جائے

ڈاکو سے ٹکرائے

جو بھی چابی لائے

اس کے بس میں آئے

تالا پیارا پیارا

سڑکیں بھی دکھلائے

گلیوں میں لے جائے

کون کدھر کو جائے

بھید یہ سب بتلائے

نقشہ پیارا پیارا

کلیوں پر منڈ لائے

پھولوں سے بتلائے

ناچے جھومے گائے

مستی میں لہرائے

بھونرا پیارا پیارا

شب کو منہ دکھلائے

سورج سے شرمائے

بادل میں چھپ جائے

رات ہوتے ہی آئے

چندا پیارا پیارا

جھیل کے پاس ہی بیٹھے

چھوٹی مچھلی پکڑے

ہنس ہو کوئی جیسے

موتی کھانے آئے

بگلا پیارا پیارا

آنکھوں سے لگ جائے

راحت ہی پہنچائے

کالے کالے شیشے

ابر کے ٹکڑوں جیسے

چشمہ پیارا پیارا

میرا ہمدم ساتھی

ایسا نہ ہوگا کوئی

صورت بھی ہے پیاری

سیرت بھی ہے اچھی

بستہ پیارا پیارا

وقت پہ سو کر اٹھے

وقت پہ اپنے کھیلے

وقت پہ پڑھنے جائے

اول نمبر آئے

بچہ پیارا پیارا

عادل اسیر دہلوی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2927) ووٹ وصول ہوئے

You can read Piyare Piyare written by Aadil Aseer Dehlvi at UrduPoint. Piyare Piyare is one of the masterpieces written by Aadil Aseer Dehlvi. You can also find the complete poetry collection of Aadil Aseer Dehlvi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Aadil Aseer Dehlvi' above.

Piyare Piyare is a widely read Urdu Nazam. If you like Piyare Piyare, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.