Mere Awaz Sunte Ho, Urdu Nazam By Abrar Ahmad

Mere Awaz Sunte Ho is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Abrar Ahmad. Mere Awaz Sunte Ho comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Mere Awaz Sunte Ho on this page of UrduPoint.

مری آواز سنتے ہو

ابراراحمد

مری آواز سنتے ہو ......... ابرار احمد

-------------------

تمہیں دیکھا تھا میں نے

اپنے چاندی جیسے بازو کھول کر

مستی میں لہراتے ہوئے

سکرین پر

آواز کے رنگوں کے چھینٹوں میں ..

مگر تم آج میرے سامنے کیسے

کدھر سے آ گئے ہو

کس تمنا کا بلاوا ہو

مرے کس رنج کی کروٹ ؟

مرے ماتھے پہ چسپاں

روشنی کے رو بہ رو تم ہو ؟

یہ میرے سامنے ، کاغذ پہ کس کا نام لکھا ہے ؟

یہ کیا افسوں ہے

کیسی شام ہے

بارش سی گرتی ہے ----

مری آواز سنتے ہو

کہ پچھلی رات سے

اک جال میں الجھا

کسی بے نام سے اک خواب میں

تم سے کہے جاتا ہوں

کیا کیا کچھ ---

کہیں بستر پہ ، جانے کس طرف سے

گرتی آتی ہے

تمھاری چاندنی ----

مری آواز سنتے ہو

تو اس کو رائیگاں عمروں کی جانب سے

کسی بے سمت راہی کے

تھکے قدموں سے نسبت دو

یہ دروازہ

ذرا سی دیر کو کھولو

تمھارے لمس سے ، ملبوس سے

دیوار و در سے

اپنی سانسوں کو بھروں گا

اور کسی انجان بستی کو نکل جاؤں گا

اپنے ساتھ وہ پنچھی لیے --------

تمھارے رس بھرے ہونٹوں کی شاخوں سے

جو میرے جھکتے کاندھے کے لیے

بے چین ہے --

میں خاموشی کے رستے پر

اسے آنسو پلاؤں گا

اسے تھپکوں گا

اپنی نیند کی بانہوں میں

اس کی ہم رہی میں

گیت گاؤں گا

کوئی قصہ سناؤں گا

جہاں پر

راستہ گم ہو رہا ہو گا

اسے آزاد کر دوں گا !

ابراراحمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1911) ووٹ وصول ہوئے

You can read Mere Awaz Sunte Ho written by Abrar Ahmad at UrduPoint. Mere Awaz Sunte Ho is one of the masterpieces written by Abrar Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Abrar Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Abrar Ahmad' above.

Mere Awaz Sunte Ho is a widely read Urdu Nazam. If you like Mere Awaz Sunte Ho, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.