Agar Mujhe, Urdu Nazam By Abrar Ahmad

Agar Mujhe is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Abrar Ahmad. Agar Mujhe comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Agar Mujhe on this page of UrduPoint.

اگر مجھے

ابراراحمد

اگر مجھے خواب ہی دیکھنا تھے

تو میں خواب دیکھتا

آزادی اور محبت کی سمت کھلنے والی کھڑکیوں

اور کشادہ آنگنوں کے

میں نے کیوں بند دروازوں کے خواب دیکھے

اگر مجھے جاگنا ہی تھا

تو میں جاگ اٹھتا ، کسی بادلوں بھری صبح میں

تمہارا ہاتھ تھامے ہوئے

میں نے کیوں شک اور دکھ سے بھرے

اس گھر میں آنکھ کھول دی

اگر مجھے بکھرنا ہی تھا

تو میں بکھرتا

سمندر کے سینے پر

یا پھر تمھارے قدموں میں

میں نے کیوں

ان بے اماں راستوں میں

اپنی مٹی خراب کی

اگر مجھے انتظار ہی کرنا تھا

تو میں انتظار کرتا

اس کا ، جو راستے ڈھونڈتا میری طرف آنے کے

میں کیوں آنکھوں میں چراغ لیے

اس رہگزر پر بیٹھا رہا

جہاں سے کوئی نہیں گزرتا

اگر مجھے دوڑنا ہی تھا

تو میں دوڑتا چلا جاتا

کسی بھی نا ہموار سڑک پر ، آنکھیں بند کیے ہوئے

میں کیوں ان دیکھے بھالے راستوں پر

ٹھوکریں کھاتا پھرا

اگر مجھے رکنا ہی تھا تو میں رک جاتا

کسی بھی جھیل کے کنارے ، اجنبی آسمان کے نیچے

میں کیوں بیٹھ گیا

دنوں کی بےکیفی اور اکتاہٹ کی دہلیز پر

اگر مجھے سونا ہی تھا

تو میں سو رہتا یہیں کہیں ، اس بستر پر

یا اپنے مضافات میں کہیں

میں کیوں سو گیا ، بے خوابی اور اذیت کے پتھر پر

سر رکھ کر ----------

اور اگر مجھے اتنے بہت سے کام کرنا ہی تھے

تو میں اس دوڑ میں بھی شامل ہو جاتا

یا پھر ----- دیواروں سے ہی ٹکرا جاتا

انہیں توڑتے ہوئے !

ابراراحمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1903) ووٹ وصول ہوئے

You can read Agar Mujhe written by Abrar Ahmad at UrduPoint. Agar Mujhe is one of the masterpieces written by Abrar Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Abrar Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Abrar Ahmad' above.

Agar Mujhe is a widely read Urdu Nazam. If you like Agar Mujhe, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.