Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya, Urdu Nazam By Abrar Ahmad

Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Abrar Ahmad. Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya on this page of UrduPoint.

میں ںے بہت سا وقت ضائع کر دیا

ابراراحمد

اس کے ھونٹوں پر پھول کھلانے

اور اسے ملنے کے لیے

وقت نکالنے میں میں ںے بہت سا وقت ضائع کر دیا

ایک گیت کو ڈھونڈنے اور گنگنانے میں

اپنے قدموں سے

ایک راستے کو جدا کر کے

کسی اور طرف نکل جانے میں...

اپنے لہو میں ایک آگ کو سرد کرنے

ایک خواب کی پکڑ سے نکلنے

اور بے اماں دنوں کے ساتھ

قدم ملا کر چلنے میں......

دل اور دنیا کے درمیان

ایک پل بنانے

اور اس پر سے گزرنے کی اذیت میں....

جوتے چمکانے اور اپنا میلا لباس تبدیل کرنے میں

دؤڑ کی ابتدائ لکیر تک آنے

چلتی گاڑی کے أخری ڈبے تک

پھنچنے کی کوشش آغاز کرنے میں..

میں ںے بھت سا وقت ضائع کر دیا

اپنی مٹی سے دور

ایک گھر کے لیے اینٹیں اکٹھی کرنے

اور دوسروں کے درمیاں

جگه بنانے میں

اسے دیکھنے

اور دیکھ کر گزر جانے میں.........

حالانکہ

اتنے وقت میں..بہت سے

باغ لگائے جا سکتے تھے

بہت سی دھوپ جمع کی جا سکتی تھی

اور

کہیں بھی پہنچا جا سکتا تھا

افسوس ......

تأسف کے دھویں سے

میرا دم گھٹنے لگا ہے

اور اس جلتے مکان سے

شاید .. تم بھی

مجھے باہر نہیں نکال سکتے !

ابراراحمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(3103) ووٹ وصول ہوئے

You can read Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya written by Abrar Ahmad at UrduPoint. Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya is one of the masterpieces written by Abrar Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Abrar Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Abrar Ahmad' above.

Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya is a widely read Urdu Nazam. If you like Main Ne Buhat Sa Waqt Zaya Kar Diya, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.