Sada Ba Sehra, Urdu Nazam By Abrar Ahmad

Sada Ba Sehra is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Abrar Ahmad. Sada Ba Sehra comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Sada Ba Sehra on this page of UrduPoint.

صدا بہ صحرا

ابراراحمد

اچانک .. نا معلوم لہروں پر بہتی ہوئی

" بیپ " کی آواز کے ساتھ

جل کر بجھ جانے والی روشنی

شور بھری خاموشی کو

مزید گہرا کر دیتی ہے

بینائی کے لیے .. ایک نیا واہمہ

الجھا ہوا ، بے ربط ، بے معنی

بے بنیاد امید سے لکھا گیا ایک خط

انسان کے انسان سے معانقے

اور مرد کے

عورت سے اختلاط کا

بے مثال متبادل

جس میں ایمان اور لباس پر

داغ لگنے کا کوئی اندیشہ نہیں ...

سکرین کے عقب میں تصویر ، کسی ان دیکھے شخص کی

جس کے خد و خال ، گھڑے جا سکتے ہیں

اپنی اپنی جمالیاتی گہرائی کے مطابق

ایسے بول .. جنھیں آپ مرضی کے ہونٹوں پر رکھ سکتے ہیں

ان آنسوؤں کی طرح

جنھیں کسی بھی کاندھے سے لگ کر

بہایا جا سکتا ہے

آسمان تک پھیلی دیوار میں .. ادھ کھلی کھڑکی

جس میں سے وہ بھی دیکھا جا سکتا ہے

جو آپ دیکھنا چاہتے ہیں !

جی چاہتا ہے .. ایک پیغام بھیجوں

اجنبی زمینوں پر چہل قدمی کرتے لوگوں کی طرف

اور بتاؤں

ان اطراف پر چھائی مردنی

اور موت کی چنگھاڑ ..

دیواروں سے ٹکراتے سر کی دکھن کے ساتھ

لکھوں ، اضطراب اور ملنے کی تڑپ

اس کے لیے

جو اٹلی کے کسی بار روم میں تنہا بیٹھی

کسی کی راہ دیکھ رہی ہے

آنسو بن کر بہ نکلوں

اس کی نیلی آنکھوں سے

جنھیں جلدی سے خشک کرتے ہوے

وہ نکل پڑے

بارش میں بھیگتی .. کہر آلود سڑکوں پر

تیز ہواؤں میں بجتی

فلیٹ کی کھڑکی کھول کر

پہچاننے کی کوشش کرے

اور اندھیرے کو مٹھیوں میں بھر کر

لوٹ جائے

اس ان دیکھے شخص کو یاد کرتے ہوے

جو سمندروں کی دوری پر

اس کے لیے موجود رہا !

ابراراحمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2303) ووٹ وصول ہوئے

You can read Sada Ba Sehra written by Abrar Ahmad at UrduPoint. Sada Ba Sehra is one of the masterpieces written by Abrar Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Abrar Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Abrar Ahmad' above.

Sada Ba Sehra is a widely read Urdu Nazam. If you like Sada Ba Sehra, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.