Vich Mirza Yaad Phire, Urdu Nazam By Abrar Ahmad

Vich Mirza Yaad Phire is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Abrar Ahmad. Vich Mirza Yaad Phire comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Vich Mirza Yaad Phire on this page of UrduPoint.

وچ مِرزا یار پِھرے

ابراراحمد

لکھ __نیند نہیں آتی

اور خواب نظر آتے ہیں

کروٹ لیں تو عمریں ٹوٹ جاتی ہیں

بارشوں میں بھیگے ہوئے دل، نچڑ جاتے ہیں

اور وقت کی دلدل میں

دُنیائیں ڈوب جاتی ہیں

لکھ__

موت کے پچھواڑے سے شہر آواز دیتا ہے

سڑکیں اکھڑ رہی ہیں

اور غلیظ پانیوں میں سانپ بہہ رہے ہیں

مغلظات میں لفظوں کی تہذیب ہے

اور تہذیب میں، سورماؤں کا نطفہ ہے

جابر پٹھوں کا تناؤ ہے

متلی سے عالم کو ثبات ہے

لکھ___

آنکھیں پھیلی ہوئی پتلیوں میں

منظر انڈیل رہی ہیں

لوگ مر جاتے ہیں

اور ان کے گلے سڑے جسموں سے دھرتی جھومتی ہے

لاشوں کی ہمسایگی میں

ان کی بند آنکھوں

اور نکلی ہوئی زبانوں سے گرتی رطوبت کے

زہرآلود چھینٹوں میں

پاگل کردینے والی وحشی صداؤں کا گرداب ہوتا ہے

لکھ '

کھلے دہانوں میں جہنم کی آگ ہے

اور گدلی انتڑیوں میں کیچ کھولتا ہے

سجی ہوئی میزوں پر

حریص معدے الٹ جاتے ہیں

ماتھوں پر دعائیں، داغ بن جاتی ہے

اور آہنی دانتوں میں

دل چبا دیے جاتے ہیں

باتوں کی آگ سے ہونٹ سیاہ ہو جاتے ہیں

زخمی ہاتھوں سے پوریں جھڑ جاتی ہیں

بستروں پر بغل گیر تنفس بُو چھوڑ دیتا ہے

کھوپڑیوں میں علوم کے کیڑے

کلبلاتے رہ جاتے ہیں

کوکھ کے اندھیرے، کبھی ساتھ نہیں چھوڑتے

لکھ___

آنکھیں پھوڑ دی جائیں

اعضا اکھاڑ دیئے جائیں

عمارتیں سروں پر آ گریں

دھرتی پھٹ جائے

اور آسمان کو الٹا لٹکا دیا جائے

اور لکھ ___

اور لکھ_____

"گلیاں ہوجان سنجیاں وچ مرزا یار پِھرے"

ابراراحمد

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2472) ووٹ وصول ہوئے

You can read Vich Mirza Yaad Phire written by Abrar Ahmad at UrduPoint. Vich Mirza Yaad Phire is one of the masterpieces written by Abrar Ahmad. You can also find the complete poetry collection of Abrar Ahmad by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Abrar Ahmad' above.

Vich Mirza Yaad Phire is a widely read Urdu Nazam. If you like Vich Mirza Yaad Phire, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.