Tujh Ko Mili Takhleeq Khuda Had Se Ziyada

تجھ کو ملی تخلیقِ خدا حد سے زیادہ

تجھ کو ملی تخلیقِ خدا حد سے زیادہ

رتبہ جو ملا ہے نہ گھٹا حد سے زیادہ

تو مہر و وفا، صدق و صفا، دستِ دعا ہے

یونہی رہو پابندِ حیا حد سے زیادہ

ماں، بیٹی، بہن، بیوی کے سب روپ ترے ہیں

عزت بھرے رشتے نہ گنوا حد سے زیادہ

تیرے لئے آیات بھی اتری ہیں ذرا سوچ

تعظیم میں ہے سورہ نساء، حد سے زیادہ

آنچل جو سرکتا ہے تھرکتی ہے یہ عورت

یہ پہلا قدم ہی نہ اٹھا حد سے زیادہ

بیباکی و عریانی بھرے تلخ تماشے

غیرت کا جنازہ نہ اٹھا حد سے زیادہ

تو خار زدہ شاخِ ثمربار جھکے گی

دیمک نہ جڑوں کو ہی لگا حد سے زیادہ

تو مرد نہیں، مرد کی پسلی ہے اگرچہ

جنت میں لگا پھل نہ کھلا حد سے زیادہ

خاموش نگاہوں کا بھرم بھی رہے قائم

مت حد سے بڑھے ہونٹ ہلا حد سے زیادہ

علیم اطہر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1073) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Aleem Athar, Tujh Ko Mili Takhleeq Khuda Had Se Ziyada in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Islamic Urdu Poetry. Also there are 23 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.5 out of 5 stars. Read the Islamic poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Aleem Athar.