Vahm O Guma, Yaqeen Se Bhi Bahar Milo Kabhi, Urdu Ghazal By Aleem Athar

Vahm O Guma, Yaqeen Se Bhi Bahar Milo Kabhi is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Aleem Athar. Vahm O Guma, Yaqeen Se Bhi Bahar Milo Kabhi comes under the Social category of Urdu Ghazal. You can read Vahm O Guma, Yaqeen Se Bhi Bahar Milo Kabhi on this page of UrduPoint.

وہم و گماں، یقیں سے بھی باہر ملو کبھی

علیم اطہر

وہم و گماں، یقیں سے بھی باہر ملو کبھی

ہاں ہاں، نہیں نہیں، سے بھی باہر ملو کبھی

مسحور کر رہی ہیں یہ کلیاں بھی ادھ کِھلی

اب مشک و عنبریں سے بھی باہر ملو کبھی

کاجل لگائے بیٹھے ہیں وہ حُسنِ شرمگیں

اس چشمِ سرمگیں سے بھی باہر ملو کبھی

زہریلی سی ہنسی میں ہے کتنی مٹھاس بھی

مسکانِ انگبیں سے بھی باہر ملو کبھی

مندر میں رکھ دیا ہے تو دیوی کو پوج بھی

شوریدہ سر مکیں سے بھی باہر ملو کبھی

مخمور، مست، مدھ بھرے نینوں سے پی چکے

اس آبِ آتشیں سے بھی باہر ملو کبھی

بستر کی سلوٹوں کے نشاں مرمریں بدن

اس حُسنِ نازنیں سے بھی باہر ملو کبھی

کومل سُروں کی راگنی خاموش ہو گئی

کلیان، بھیرویں سے بھی باہر ملو کبھی

ماہر نشانہ باز، نشانے کی زد میں تُو

نظروں پڑی کمیں سے بھی باہر ملو کبھی

کیا یہ طلسمِ خاک ہے یا پھر کشش کوئی

اس آسماں، زمیں سے بھی باہر ملو کبھی

یونہی اٹھا کے فرش سے، پھر عرش سے بھی پھینک

شاباش، آفریں سے بھی باہر ملو کبھی

فقدانِ دوستی ہے، مروّت، لحاظ بھی

اے دوست، آستیں سے بھی باہر ملو کبھی

اے نکتہ چیں شمار نہ باریکیاں کرو

شیشہ و خوردبیں سے بھی باہر ملو کبھی

کاندھوں پہ بوجھ کیسا ہے؟ پوروں میں درد کیوں؟

شکنوں بھری جبیں سے بھی باہر ملو کبھی

جگنو کو راس آئی ہے تِیرہ شبی علیم

چندا کی چودھویں سے بھی باہر ملو کبھی

علیم اطہر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1800) ووٹ وصول ہوئے

You can read Vahm O Guma, Yaqeen Se Bhi Bahar Milo Kabhi written by Aleem Athar at UrduPoint. Vahm O Guma, Yaqeen Se Bhi Bahar Milo Kabhi is one of the masterpieces written by Aleem Athar. You can also find the complete poetry collection of Aleem Athar by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Aleem Athar' above.

Vahm O Guma, Yaqeen Se Bhi Bahar Milo Kabhi is a widely read Urdu Ghazal. If you like Vahm O Guma, Yaqeen Se Bhi Bahar Milo Kabhi, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.