Suno Tum Waqt Jaise Ho, Urdu Nazam By Arshad Malik

Suno Tum Waqt Jaise Ho is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Arshad Malik. Suno Tum Waqt Jaise Ho comes under the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Suno Tum Waqt Jaise Ho on this page of UrduPoint.

سنو تم وقت جیسے ہو

ارشد ملک

سنو تم وقت جیسے ہو

ہمیشہ ہی کسی جلدی میں رہتے ہو

تمہیں جتنا بچاتا ہوں

میں جتنا سینت کر مُٹھی میں رکھتا ہوں

تم اتنا خرچ ہوتے ہو

سنو تم بات جیسے ہو

ادھوری بات جیسے

جو میرے ہونٹوں پہ کب سے منتظر ہے

ایسے لمحے کی

جہاؔں میں کچھ نہ کہہ کربھی

تمہیں ہر بات کہہ دوں

اور تم سب کچھ سمجھ جاؤ

سنو تم شام جیسے ہو

جو دن کے سرد ہونے پر

ہمیشہ گھر کی نیچلی سیڑھیوں پر

میرا اِستقبال کرتی ہے

میری تنہائیوں کے کینوس میں رنگ بھرتی ہے

سنو تم خواب جیسے ہو

میں جب کروٹ بدلتا ہوں

یا پھر پلکیں جھپکتا ہوں

تم میرے ہاتھ سے اُنگلی چُھڑا کر

تم کہیں پہ چھپ سے جاتے ہو

میں آنکھیں بند کر کے پھر تمہیں آواز دیتا ہوں

مگر پھر تم کبھی واپس نہیں آتے

نہ جانے کس نگر رہتے ہو تم

کس نیند میں بہتے ہو تم

کچھ بھی نہیں کھلتا

فقط ٹوٹی ہوئی نیندیں ہمارے ہاتھ آتی ہیں

سنو تم پھول جیسے ہو

میں صدیوں سے

تمہارے خواب کی خوشبُومیں مہکا ہوں

تمہارے کیف کے موسم میں رہتا ہوں

تمہارے لمس کے دھارے میں بہتا ہوں

سنو تم عشق جیسے ہو

بہت سچے، بہت اُجلے

ہمیشہ اتنے گہرے کہ تمہاری کھوج میں نکلیں

تو اپنی سمت کا راستہ بھی کھو جائے

تمہیں کیسے کوئی سمجھے

تمہیں کیسے کوئی پائے

سنو تم دُھوپ جیسے ہو

تمہارے جسم سے کرنیں ٹپکتی ہیں

میں جب پلکوں سے یہ کرنیں اُٹھاتا ہوں

تو میری آنکھ میں دنیا چمکتی ہے

میں اِن چمکیلے لمحوں میں

تمہارے ساتھ سایہ بن کے چلتا ہوں

ہوا کی بانسری پہ

تتلیوں کا لمس

وصل کے منظر میں ڈھلتا ہوں

ارشد ملک

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(5284) ووٹ وصول ہوئے

You can read Suno Tum Waqt Jaise Ho written by Arshad Malik at UrduPoint. Suno Tum Waqt Jaise Ho is one of the masterpieces written by Arshad Malik. You can also find the complete poetry collection of Arshad Malik by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Arshad Malik' above.

Suno Tum Waqt Jaise Ho is a widely read Urdu Nazam. If you like Suno Tum Waqt Jaise Ho, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.