Rana Aamir Liaqat Ki Shaeri Se Intikhab
ادب نامہ کی طرف سے رانا عامر لیاقت کی شاعری سے انتخاب

ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شاعر جنہوں نے حال ہی میں گجرات یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی اور اس دوران یونیورسٹی کی ادبی تنظیم قلمکار کے صدر بھی رہے۔
تعارف : ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان شاعر جنہوں نے حال ہی میں گجرات یونیورسٹی سے کیمیکل انجینئرنگ کی اور اس دوران یونیورسٹی کی ادبی تنظیم قلمکار کے صدر بھی رہے۔
ان کی غزلوں سے چند اشعار کا انتخاب آپ سب کی محبتوں کا منتظر ہے
_____________________________
پھر وہ لوٹ آئی زندگی کی طرف
میرے ہونٹوں سے شکریہ نکلا
تجھ سے کہنا تھا حال ِ دل لیکن
تو بھی اے دوست آ ئنہ نکلا
_________________________
گلے لگا کے مجھے پوچھ مسئلہ کیا ہے
میں ڈر رہا ہوں تجھے حال _ دل سنانے سے
_________________________
نکتہ یہی ازل سے پڑھایا گیا ہمیں
حوا براۓ حسن ہے آدم براۓ عشق
___________________________
ہزار رستے ترے ہجر کے علاج کے ہیں
ہم اہل _ عشق ذرا مختلف مزاج کے ہیں
____________________________
مانوس روشنی ہوئی میرے مکان سے
وہ جسم جب نکل گیا، ریشم کے تھان سے
تجھ آنکھ سے جھلکتا تھا، احساسِِ ِ زندگی
میں دیکھتا رہا ہوں تجھے خاکدان سے
____________________________
میں ہاؤ ہو پہ کہانی کو ختم کر دوں گا،
یہ عام بات نہیں ہے ، اسے خبر لیا جاۓ
__________________________
آؤ آنکھیں ملا کے دیکھتے ہیں
کو ن کتنا اداس رہتا ہےــــــ!
__________________________
اس دور ِ نامراد سے یہ تجربہ ہوا
دیوار گفتگو کے لئے بہترین ہے
___________________________
محبتوں کے لئے عمر کم ہے سووہ شخص،
سبھی شکائتیں کچھ دن ادھر ادھر کر دے
_______________________________
اپنا آپ پڑا رہ جاتا ہے بس اک اندازے پر
آدھے ہم اس دھرتی پر ہیں آدھے اس سیارے پر
_______________________________________
جیت اور ہار کا امکان کہاں دیکھتے ہیں
گاؤں کے لوگ ہیں نقصان کہاں دیکھتے ہیں
قیمتی شے تھی ترا ہجر اٹھائے رکھا
ورنی سیلاب میں سامان کہاں دیکھتے ہیں
____________________________________
خدا کا شکر، کہ آہٹ سے خواب ٹوٹ گیا
میں اپنے عشق میں ناکام ہونے والا تھا
___________________________
اک تصویر پیا کی اُبھری منظر سے
بھولی لڑکی جا ٹکرائی پتھر سے
ایسی پیاری شام میں جی بہلانے کو
پاؤں نکالے جا سکتے ہیں چادر سے
پہلے پہل کے عشق میں اکثرہوتا ہے
اچھے اچھے لگ جاتے ہیں بستر سے
_____________________________
دل قناعت ذراسی کرتاتو،
ہرمحبت تھی آخری میری
وصل نقصان کر گیا میرا،
مرگئی آج شاعری میری
______________________________
اینٹ سے اینٹ جوڑ کر، خواب بنا رہا ہوں میں
رخنے نہ ڈال میرے یار، خواب کی دیکھ بھال میں
جھ کو بتائیں کس طرح، بیٹھے ہیں کیسے حال میں
دنیا میں ایسا کیا ہے جو، آتا نہیں وبا ل میں
ڈھونڈتے پھر رہے ہیں ہم ایسے شکاری ہاتھ کو
ارض و سماں کی وسعتیں، قید ہوں جس کے جال میں
_______________________________________
آدھے گھر میں، میں ہوتا ہوں آدھے گھر میں تنہائی
کو ن سی چیز کہاں رکھ دی ہے کون مجھے بتلائے گا
پیاراک ایسا کاسہ ہے جس کی گہرائی مت پوچھو
جتنے سکے ڈالو گے اتنا خالی رہ جائے گا
_______________________________________
کئی طرح کے تحائف پسند ہیں اُس کو
مگر جو کام یہاں پھول سے نکلتا ہے
میں جانتا ہوں محبت میں کیا نہیں کرنا
یہ وہ جگہ ہے جہاں قیس بھی پھسلتا ہے
______________________________________
اگرچہ روز مرا صبر آزماتا ہے
مگر یہ دریا مجھے تیرنا سکھاتا ہے
یہ کیا گُھٹن ہے محبت کی پہرہ داری میں
وہ کاغذوں پہ کُھلی کھڑکیاں بناتا ہے
میں اُس کی نظروں کا کچھ اس لئے بھی ہوں قائل
وہ جس کو چاہے اُسے دیکھنا سکھاتا ہے
اُسے پتہ ہے کہاں ہاتھ تھامنا ہے مرا
اُسے پتہ ہے کہاں پیڑ سوکھ جاتا ہے
__________________________________
رانا عامر لیاقت
(227) ووٹ وصول ہوئے
متعلقہ شاعر
مزید مضامین
قیس کے قبیلے کا فرد ۔۔ مبشر سعید
qais k qabeelay ka fard
الیاس بابر اعوان کی شاعری پر شمس الرحمن فاروقی صاحب کا مضمون
iliyas babur aewan ki shaairi par Shams ur rehman farooqi sahib ka mazmon
ادب نامہ کی طرف سے شاہین عباس کی شاعری سے انتخاب
Adab na ma ki taraf se shaheen abbas ki shairi se intikhab
کچھ شاعری کے بارے میں ( نوید صادق )
shairi k baray me
حسن عباسی کا خصوصی انٹرویو
Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview
ثمینہ راجا ۔۔۔ ایک سچی شاعرہ
Sameena Raja
وسیع کینوس کا شاعر ۔۔ شاہین عباس
Wasee canvas ka shaair, Shaheen Abbas
زوللفقار عادل کے مجموعہ سے چند منتخب اشعار (ابرار احمد)
Zulfiqar Adil ki shaeri se intikhab
بیسویں صدی کا عہد ساز شاعر ۔۔۔۔ منیر نیازی
BesveN sadi ka ehd saz shair .... Munir Niazi
شاہین عباس کی شاعری میں سے انتخاب
Shaheen Abbas ki shaairi se intekhab
احمد ندیم قاسمی کی برسی پر خصوصی تحریر ( نوید صادق)
Ahmad Nadeem Qasmi ki barsi par khasoosi tehreer (Naveed Sadiq)
اداسی کا خا لق ۔ابرار احمد۔ از ۔فہیم جوزی (معروف شاعر، نقاد و براڈ کا سٹر
Udasi ka khaaliq Abrar Ahmed by Faheem Jozi
ادب نامہ کی طرف سے فیاض اسود کی شاعری سےانتخاب
Fiaz Aswad ki Shaeri se intikhab
استاد قمر جلالوی کا تعارف اور انکی شاعری سے انتخاب (خالد محمود )
ustad qamar jalalvi
مجید امجد کی نظم نگاری
Majeed Amjad ki Nazm nigari
مجید امجد کی شاعری میں کَونیاتی اور سائنسی وژن ( سہ ماہی کاراں )
Majeed Amjad ki shaeri me koniyati science ka vision
Your Thoughts and Comments
تلاش کیجئے
شاعری کی اصناف
اُردو کے لیجنڈ شعراء
-
شہزاد احمد
-
ثروت حسین
-
امیر خسرو
-
غلام ہمدانی مصحفی
-
نذیر قیصر
-
یگانہ چنگیزی
-
عرفان صدیقی
-
اسداللہ خان غالب
-
پروین شاکر
-
مرزا محمد رفیع سودا
-
غلام محمد قاصر
-
احمد مشتاق
اُردو کے مشہور شعراء
-
شاہ نواز زیدی
-
زاہد امروز
-
ثاقب ندیم
-
عبدالباسط صائم
-
علی محمد فرشی
-
شوکمار بٹالوی
-
رفیق سندیلوی
-
اظہر فراغ
-
ندیم قیس
- امتیاز ساغر
-
منیش شکلا
-
اجمل سراج
مزید عنوان
Rana Aamir Liaqat Ki Shaeri Se Intikhab. Read Special Urdu Poetry related articles, Latest Poetic Columns & Tributes on Urdu poets. Read article Rana Aamir Liaqat Ki Shaeri Se Intikhab and other Urdu shaiyre mazameen in Urdu. Read Urdu poets profiles, new poetry and mazameen like Rana Aamir Liaqat Ki Shaeri Se Intikhab only on UrduPoint.
Site Links: Urdu News - Breaking News - English News - Live Tv Channels - Urdu Horoscope - Horoscope in Urdu - Muslim Names in Urdu - Urdu Poetry - Mobile Prices in Pakistan - PTV Sports - English to Urdu - Translate English to Urdu - Ramadan Calendar - Prayer Times - Urdu Cooking Recipes
UrduPoint Network is the largest independent online media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2018, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.