Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab

شاہین عباس کی شاعری میں سے انتخاب

Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab

شاہین عباس کی شاعری میں سے کاشف حسین غائر کا خوبصورت انتخاب

عمدہ شاعر اور عزیز ترین دوست شاہین عباس کے کچھ اشعار

آتشِ غم پہ نظر کی ہے کچھ ایسے کہ یہ آنچ
بات کر سکتی ہے اب میرے برابر آکر

اک نقش ہو نہ پائے اِدھر سے اُدھر مرا
جیسا تمھیں ملا تھا میں ویسا جدا کرو

پنہ گزیں ہے جو مجھ میں وہ زد پہ آتا ہے
ہر ایک پر مرے اندر کا حال کھول نہیں

پانی پہ مذاق بن گئے ہم
کشتی میں نہ تھی جگہ ہماری

اب جو گھر اِن پہ گرا ہے تو کُھلے ہیں ورنہ
یہ مکیں لگتا نہیں تھا کہ مکاں والے ہیں

آخری فتح خاموشی کی ہوئی
اور آواز فنا ہو گئی ہے

ناکامِ عشق ہوں سو مرا دیکھنا بھی دیکھ!
کم دیکھتا ہوں اور غضب دیکھتا ہوں میں

خاموش تجھے دیکھ کے خاموش ہوا ہوں
آخر کو تو ہونی تھی یہ تکرار کسی دن

اے محبت تیرے د±کھ سے دوستی آساں نہ تھی
تجھ سا ہو کر تیری ویرانی کا اندازہ ہوا

سرسری گزرے تھے جو ہجر کی وحشت سے وہ لوگ
حاضر اِس باب میں ممکن ہے دوبارہ کیے جائیں

کم ہو گیا ہے اُداس ہونا
یہ کام کہیں نمٹ نہ جائے

میں اور الجھ گیا ہوں تجھ میں
زنجیر کُھلی ہے کیا ہماری!

ہمِیں نے اکیلا کیا ہے زمیں کو
اُڑاتے ہوئے خاکِ پا اپنی اپنی

جو خواب اپنے اپنے نہیں دیکھتے تھے
اب آنکھیں تو دیکھیں ذرا اپنی اپنی

عشق میں دوہری مشقت کی ہے
حالتِ ہجر میں ہجرت کی ہے

میرے کچھ اشک تہہ دل میں بھی تھے
جانچنے والوں نے عُجلت کی ہے

سایہ داری کی روایت کہاں آپہنچی ہے
موجِ خوں چھاؤں کیے رکھتی ہے تلواروں پر

شہر کے شہر کردیے مسمار
اپنا خلوت کدہ بناتے ہوئے

آج کے دن کی رُخصتی سے لگا
جیسے میرا شریکِ کار گیا

میں اِسے دل بنا کے اُٹھوں گا
گر یہ پتھر مجھے سہار گیا

عشق اُس وقت کی دولت ہے مرے پاس کہ جب
فیصلے ہوتے تھے تقدیر کی نگرانی میں

اب سلامت نہیں ملتے مجھے تاریخ کے لوگ
اتنے ٹکڑے مرے ہاتھوں سے روایت کے ہوئے

آخر در و دیوار کے آنسو نکل آئے
ہم کو نظر آتی ہی نہ تھی گھر کی اُداسی

وہ سامنے تھا تو کم کم دکھائی دیتا تھا
چلا گیا تو برابر دکھائی دینے لگا

مری راکھ دیکھو تو کیا مطمئن ہے
میں اک شخص تھا مشتعل ہونے والا

شامِ شور انگیز یہ سب کیا ہے بے حد و حساب
اتنی آوازیں نہیں دنیا میں جتنا شور ہے

(3840) ووٹ وصول ہوئے

Related Articles

Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab - Read Urdu Article

Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab is a detailed Urdu Poetry Article in which you can read everything about your favorite Poet. Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab is available to read in Urdu so that you can easily understand it in your native language.

Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab in Urdu has everything you wish to know about your favorite poet. Read what they like and who their inspiration is. You can learn about the personal life of your favorite poet in Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab.

Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab is a unique and latest article about your favorite poet. If you wish to know the latest happenings in the life of your favorite poet, Shaheen Abbas Ki Shaairi Se Intekhab is a must-read for you. Read it out, and you will surely like it.