Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview

اعتبار ساجد کا خصوصی انٹرویو

Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview

مجھے یاد آرہا ہے کوئی لہجہ بھولا بھٹکا ”مرے بیقرار ساجد، مرے اعتبار ساجد“ اس انٹرویو کی منفرد اور خاص بات یہ ہے کہ اعتبار ساجد صاحب نے ہر بات کا جواب اشعار کی صورت دیا ہے ۔

-1بچپن کیسا تھا؟
مرے بچپنے کے جو پھول تھے اُنہیں کون لے گیا توڑ کے ؟
وہ جو مور تھے مرے باغ کے وہ کہاں گئے مجھے چھوڑ کے؟
مرابستہ، میری کہانیاں ، بھُنی،منگ پھلی کا وہ سوندھاپن
مرے مدرسے کا وہ راستہ کہاں کھو گیا مجھے چھوڑ کے
-2لکھنا کیوں شروع کیا؟
میں قدیم بام ودر میں اُنہیں ڈھونڈتا ہوں جا کر
کہ اسی طرف گئے تھے مرے ہاتھ کے کبوتر
شعلہ عرف نے سفر نے سفر کیا تھا جب میری شریانوں میں
بچے کھیل رہے تھے کرکٹ، دُور کہیں میدانوں میں
ْْْْْ
-3لوگوں کی کونسی بات آپ کو سب سے زیادہ متاثر کرتی ہے؟
روشن آنکھیں، اُجلے چہرے، دل شفاف ، جبینیں صاف
ایسے لوگ پسند آتے ہیں جیسے پھولوں بھرے غلاف
-4آپ کی شاعری میں آپ خود کہاں ہیں؟لفظوں میں؟ تجربے میں؟
حقیقت ہوں کہ ہونے کا گماں ہوں، ڈھونڈنا ہوگا
میں اپنی شاعری میں خود کہاں ہوں، ڈھونڈنا ہوگا
-5لکھنے والے کے لئے تخلیق کیا معنی رکھتی ہے؟
رکھتا ہوں سینت سینت کے کاغذ کی پرچیاں
میرے لیے یہ سنگ ، جواہر سے کم نہیں
-6اعتبارساجدکون ہے؟
مجھے یاد آرہا ہے کوئی لہجہ بھولا بھٹکا
”مرے بیقرار ساجد، مرے اعتبار ساجد“
مجھے میری کچھ خبر دے ، ترے سامنے کھڑا ہوں
ہر اک آئینے سے پوچھا، یہی بار بار ساجد
-7کھانے میں کیا پسند ہے؟
آنسو آئیں ، پی لیتا ہوں، غم مل جائیں، کھالیتا ہوں
اور مرا کیا کھانا پینا ، اتنی نعمت ، شکر خدا کا!
-8آپ نے بہت سی دنیا دیکھی ہے،ایک پاکستانی کی حیثیت سے باہر کیا محسوس کرتے ہیں؟
دیارِ غیر میں جا کر یہی ہوا محسوس
جسم لایا ہوں، دل کو وطن میں چھوڑ آیا
-9کوئی ایک ایسی نظم یا غزل جو آپ کے دل کے بہت قریب ہو؟
دیارِ غیر میں جا کر یہی ہوا محسوس
جسم لایا ہوں، دل کو وطن میں چھوڑ آیا
-10زندگی سے کیا چاہتے ہیں؟
تجھ کو ہوگی تو تجھے اس کی خبر بھی ہوگی
زندگی ! ورنہ ہمیں تیری ضرورت تو نہیں
-11کوئی ایک ایسی جگہ جہاں آپ بہت سکون محسوس کرتے ہیں؟
چنبیلی کے پیڑ کے نیچے ،لان چئیر اور ٹھنڈی دھوپ
چائے کی ایک پیالی ، کاغذ ، قلم پرندے ، پھول
-12بیان کی کونسی صنف آپ کے دل کے زیادہ قریب ہے،شاعری؟ کالم نویسی؟ یا بطور ناول نگار؟
کالم نویس ، شاعر و ناول نگار ہوں
لیکن ترے لئے تو فقط اعتبار ہوں
-13ملکی حالات ایک آرٹسٹ پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں؟
آگ کا شہر ہے اور موم کے پتلے ہم ہیں
آپ ایوانوں میں محفوظ ہیں ، پگھلے ہم ہیں
یہ خبر چین سے سونے نہیں دیتی ہم کو
آپ نے ٹھیک ہی سمجھا ہمیں، پگلے ہم ہیں
-14کس طرح کی موسیقی سنتے ہیں؟
دھیمے ، میٹھے، دل میں اُتر جانے والے کچھ گیت
رات کی تنہائی میں طاق پہ جلنے والا دیپ
-15اپنی تصانیف کے بارے میں کچھ بتائیں۔

(جاری ہے)


شرم آتی ہے، تصانیف گنانے لگ جائیں
اس میں لگ جائیں تو پھر جان!زمانے لگ جائیں
-16محبت پر یقین رکھتے ہیں؟
یہ کیا کہا کہ محبت پہ ہے یقین مجھے؟
مرا تو دین بھی، ایمان بھی محبت ہے
-17اپنے پڑھنے والوں سے کیا کہنا چاہیں گے؟
لوگ جس شہر میں تلوار لئے پھرتے ہیں
ہم وہاں روح کا آزار لئے پھرتے ہیں
اس چٹختے ہوئے اعصاب شکن موسم میں
ایک ہم ہیں کہ غم یار لیے پھرتے ہیں
شہر آہن کی مشینوں کو سنانے کے لئے
کچھ دھڑکتے ہوئے اشعار لیے پھرتے ہیں
دشت کے بے سرد سامان مسافر ہیں مگر
چشمِ نم میں درودیوار لئے پھرتے ہیں
یہی زنجیر محبت ہے ہماری پہنچان
سُو بہ سُو اک یہی چھنکار لئے پھرتے ہیں
کیا خبر اہل نظر کب ہمیں پہنچانیں گے
ہم ابھی تک غم پندار لیے پھرتے ہیں

(3056) ووٹ وصول ہوئے

Related Articles

Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview - Read Urdu Article

Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview is a detailed Urdu Poetry Article in which you can read everything about your favorite Poet. Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview is available to read in Urdu so that you can easily understand it in your native language.

Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview in Urdu has everything you wish to know about your favorite poet. Read what they like and who their inspiration is. You can learn about the personal life of your favorite poet in Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview.

Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview is a unique and latest article about your favorite poet. If you wish to know the latest happenings in the life of your favorite poet, Aitbar Sajid Ka Khasoosi Interview is a must-read for you. Read it out, and you will surely like it.