Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview

حسن عباسی کا خصوصی انٹرویو

Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview

بچپن میں شاعری تتلی کی طرح میرے رُخسار پہ آ کر بیٹھ گئی تھی۔ شاعری نے شہد کی مکھی کی طرح میری اُنگلی پہ ڈنگ لیا تھا۔ لکھنے سے یہ اذیت کم ہوتی ہے سو میں آج تک لکھتا چلا جا رہا ہوں۔

(۱)بچپن کیسا تھا؟
بچپن آج کل کے بچوں کے بچپن کی طرح رنگوں کی ڈبیا جیسا نہیں تھا۔ بلکہ کافی حد تک بے رنگ سا تھا۔ گیمز، موبائلز، کارٹونز اور کھلونوں کے بغیر نہ تو والدین ناز نخرے اُٹھاتے اور نہ ہی بے جا فرمائش پوری کی جاتیں۔ بیٹ مین، اسپائیڈر مین، اسٹیل مین، آئرن مین، سپرمین اور ہلک (Hulk) میں سے کوئی میرا ہیرو نہ تھا۔

الف لیلیٰ کی کہانیاں مجھ تک اُس وقت پہنچیں جب بچپن گزر چکا تھا۔ سندباد جہازی کے سفرنامے پڑھنے کے جب قابل ہوا تو اُس سے زیادہ طویل سفر میں خود کر چکا تھا۔ اپنے آبائی شہر خیرپور ٹامیوالی سے کراچی والد صاحب کی ملازمت کے سبب کئی بار جانا ہوا۔ لہٰذا بہاولپور میں ریت کے ٹیلوں پر خموش لہریں گنتے اور کراچی میں سمندر کی لہروں کا شور سنتے بچپن گزرا۔

(جاری ہے)


(۲) لکھنا کیوں شروع کیا؟
بچپن میں شاعری تتلی کی طرح میرے رُخسار پہ آ کر بیٹھ گئی تھی۔ شاعری نے شہد کی مکھی کی طرح میری اُنگلی پہ ڈنگ لیا تھا۔ لکھنے سے یہ اذیت کم ہوتی ہے سو میں آج تک لکھتا چلا جا رہا ہوں۔
(۳) حسن عباسی کو کیسے لوگ پسند ہیں؟
حسن عباسی کو کسی کی محبت میں تخت و تاج ٹھکرا دینے والے لوگ پسند ہیں۔

خودڈوب کر دوسروں کو بچانے والے، دوسروں کی خاطر خودکو مشکل میں ڈالنے والے لوگ پسند ہیں۔
(۴) آپ کی شاعری میں آپ خود کہاں ہیں؟ لفظوں میں تجربے میں؟
لفظوں میں بھی اور تجربے میں بھی۔ اب میں اپنی اب تک کی شاعری پڑھتا ہوں تو مجھے یہ اپنی آپ بیتی لگتی ہے۔ اس میں ایک بھی شعر ایسا نہیں جو میری زندگی سے الگ ہو۔
(۵) لکھنے والے کے لیے تخلیق کیا معنی رکھتی ہے؟
لکھنے والے کے لیے تخلیق اُس کی شناخت کی حیثیت رکھتی ہے۔

اُس میں آپ لکھنے والے کے متعلق جان سکتے ہیں کہ اُس کے اندر کیسے جہان آباد ہیں۔ وہ کیا سوچتا ہے۔ تخلیق ایک تخلیق کار کے اظہار کا سب سے توانا وسیلہ ہوتی ہے۔
(۵) حسن عباسی کون ہے؟
حسن عباسی محبت کا سمندر ہے جس کے ساحل شاعری کی لہروں سے آباد رہتے ہیں اور اُس میں دکھ اور اُداسی کے ان گنت جزیرے ہیں۔
(۶) آپ کو محبتوں کا شاعر کہا جاتا ہے۔

کیا آپ کو لگتا ہے یہ تاثر ٹھیک ہے؟

محبت شاعری کی زبان ہے۔ محبت میری ذات ہے۔ محبت میرا نام اور میری پہچان بن جائے تو میں سمجھوں گا میں کامیاب ہوگیا۔
(۷) کھانے میں کیا پسند ہے؟
ماں اور بیگم کے ہاتھ کا بنا ہوا ہر کھانا پسند ہے۔
(۸) آپ کی اب تک کی کون سی کتاب کامیاب رہی ہے؟
شاید سب۔

شاید کوئی بھی نہیں۔
(۹) کوئی ایک ایسی نظم یا غزل جو آپ کے دل کے بہت قریب ہو؟
سب غزلیں اور سب نظمیں دل کے بہت قریب ہیں پھر بھی نظم ”چاند تم سے شکایتیں ہیں بہت“ اور غزل ”تیری مشکل نہ بڑھاؤں گا چلا جاؤں گا“ زیادہ اچھی لگتی ہیں۔
(۱۰) زندگی سے کیا چاہتے ہیں؟
جنھیں میں چاہتا ہوں انھیں میری زندگی میں کوئی دکھ نہ پہنچے۔


(۱۱) ایسا کچھ جو آپ اپنی زندگی سے بدلنا چاہیں؟
اپنی آواز، کاش میں گا سکتا۔
(۱۲) بیان کی کون سی صنف آپ کے زیادہ قریب ہے۔ شاعری یا سفرنامے؟
شاعری، شاعری، صرف شاعری
(۱۳) ملکی حالات ایک آرٹسٹ پر کتنا اثر انداز ہوتے ہیں؟
جتنا کسان کی پکی ہوئی فصل پر سیلاب
(۱۴) کس طرح کی موسیقی سنتے ہیں؟
ہر زبان اور ہر کلچر کی موسیقی اور گانے پسند ہیں اور سنتا ہوں مگر علاقائی موسیقی کی تو بات ہی اور ہے۔


(۱۵) کچھ نستعلیق کے بارے میں بتائیں۔
نستعلیق سے اب تک سینکڑوں ادبی کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔ یہ صرف کاروباری ادارہ نہیں ہے بلکہ یہاں نئے شاعروں اور ادیبوں کو اچھی اور معیاری کتابوں کے ساتھ ساتھ ادب سے متعارف بھی کرایا جاتا ہے اور اُن کی تربیت بھی ہوتی ہے۔ انہیں عالمی سطح پر متعارف بھی کرایا جاتا ہے۔ یوں کہہ لیں یہ ایک وسیع ادبی پلیٹ فارم ہے۔
(۱۶) اپنے پڑھنے والوں سے کچھ کہنا چاہیں گے؟
ضرور کہنا چاہوں گا۔ یار کتاب خریدکر پڑھا کریں۔

(1956) ووٹ وصول ہوئے

Related Poet

Related Articles

Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview - Read Urdu Article

Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview is a detailed Urdu Poetry Article in which you can read everything about your favorite Poet. Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview is available to read in Urdu so that you can easily understand it in your native language.

Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview in Urdu has everything you wish to know about your favorite poet. Read what they like and who their inspiration is. You can learn about the personal life of your favorite poet in Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview.

Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview is a unique and latest article about your favorite poet. If you wish to know the latest happenings in the life of your favorite poet, Hassan Abbasi Ka Khasoosi Interview is a must-read for you. Read it out, and you will surely like it.