Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao

عذرا عباس کی نظمو ں کا مو ضوعا تی تنوع

Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao

عذرا عباس کی نظمو ں کا مو ضوعا تی تنوع از نصیر احمد نا صر

اردو کے شعری ادب میں نثری نظم نے بڑے مغالطوں کو جنم دیا ہے۔ علی الخصوص ان شاعرات کے ہاں جن کی ردھم اور آہنگ سے عاری چھوٹی بڑی سطریں نہ آزاد نظم کا روپ دھار سکیں نہ نثری نظم کے معیار پر پورا اتر سکیں۔ تاہم آزاد نظم اور نثری نظم کی اس غتر بود میں استثنائی مثالیں بھی بہت ہیں۔ جن میں کسی حتمی اور رسمی فہرست سازی کے بغیر فہمیدہ ریا ض ،کشور ناہید، سارا شگفتہ، نسرین انجم بھٹی اور عذرا عباس کے نام با آسانی لیے جا سکتے ہیں۔

ورجینا وولف نے کہا ہے کہ اب تک جو ادب خواتین نے تصنیف کیا ہے اس پر مشروط کا جبر ہے یعنی یہ وہ نہیں ہے جو وہ لکھنا چاہتی تھیں۔ میرے خیال میں نسائی ادب کے حوالے سے ورجینا وولف کا یہ قول درست ہونے کے باوجود عذرا عباس پر صادق نہیں آتا۔ عذرا عباس اپی نظموں میں نسائی زبان اور کرافٹ سے زیادہ مواد، متن اور نسبتاً عام بول چال کی شعری زبان پر توجہ مرکوز رکھتی ہیں اور وہی لکھتی ہیں جو وہ لکھنا چاہتی ہیں۔

(جاری ہے)

عذرا کی نظموں پر ایک خاص قسم کی نسائیت کی چھاپ نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ان کے ہاں شروع سے لے کر اب تک موضوعات تازہ ترین ہیں، مسائل کا شعری ادراک ہمہ گیر ہے اور کہیں بھی کسی قسم کی فرسودگی اور ٹائپ قسم کے نسوانی جذبات کے غلبے کا احساس نہیں ہوتا۔ ان کے ہاں لڑکی، عورت اپنے متنوع روپ میں اور بحیثیت شاعر ایک عام فرد بیک وقت موجود ہیں، بلکہ عذرا کی شاعری کو ان کی تثلیث کہا جائے تو غلط نہیں ہو گا۔

عذرا کی نظمیں موضوعات کی محتاج نہیں، موضوعات خود ان کے اندر سما جاتے ہیں۔ میں عذرا کو نثری نظم کے بنیاد گزاروں ہی میں شمار کرتا ہوں۔ وہ اس لیے کہ ان کے معاصرین میں کئی نام زور وشور سے نثری نظم کی طرف آئے اور غائب ہو گئے۔ لیکن عذرا تمام تر ابتدائی مخالفتوں اور تیز و تلخ ادبی تہمتوں کے باوجود مستقل مزاجی سے لکھتی رہیں۔ آج وہ اس مقام پر ہیں جہاں ان کی نثری نظم کو نظر انداز کرتے ہوئے یا تسلیم کیے بغیر آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ میرے پاس اس وقت عذرا عباس کی کتابیں موجود نہیں ورنہ قدرے تفصیل سے لکھتا۔ اس مختصر تحریر کے ذریعے میں ان کے لیے نیک خواہشات اور ان کی نثری نطم کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کرتا ہوں

(4217) ووٹ وصول ہوئے

Related Articles

Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao - Read Urdu Article

Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao is a detailed Urdu Poetry Article in which you can read everything about your favorite Poet. Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao is available to read in Urdu so that you can easily understand it in your native language.

Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao in Urdu has everything you wish to know about your favorite poet. Read what they like and who their inspiration is. You can learn about the personal life of your favorite poet in Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao.

Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao is a unique and latest article about your favorite poet. If you wish to know the latest happenings in the life of your favorite poet, Azra Abbas Ki Nazmoon Ka Maozuati Tanao is a must-read for you. Read it out, and you will surely like it.