Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma

مجید امجد کی شاعری کے انگریزی تراجم (عارفہ شہزاد )

Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma

مجید امجد اردو زبان کے نہایت اہم شاعر ہیں مگر ان کی حیات میں اور اس کے بعد بھی ناقدین نے ان کی شاعری کو بہت کم موضوع بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی دیگر زبانوں کے مترجمین بھی مجید امجد کے کلام کے تراجم کی طرف خال خال ہی متوجہ ہوئے۔ انگریزی زبان میں ان کی شاعری کے تراجم کی تعداد اتنی قلیل ہے کہ انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔ مزید برآں معیار کے لحاظ سے بھی یہ تراجم اطمینان بخش نہیں۔

عارفہ شہزاد

مجید امجد کی شاعری کے انگریزی تراجم
.............................................................
مجید امجد اردو زبان کے نہایت اہم شاعر ہیں مگر ان کی حیات میں اور اس کے بعد بھی ناقدین نے ان کی شاعری کو بہت کم موضوع بنایا۔ یہی وجہ ہے کہ دنیا کی دیگر زبانوں کے مترجمین بھی مجید امجد کے کلام کے تراجم کی طرف خال خال ہی متوجہ ہوئے۔ انگریزی زبان میں ان کی شاعری کے تراجم کی تعداد اتنی قلیل ہے کہ انگلیوں پر گنی جا سکتی ہے۔ مزید برآں معیار کے لحاظ سے بھی یہ تراجم اطمینان بخش نہیں۔
مجید امجد کی شاعری کے انگریزی تراجم کی تلاش کے دوران، راقمہ کو ایک بھی کتاب ایسی دستیاب نہیں ہوئی جو کلیتاً کلامِ مجید امجد کے تراجم پر مبنی ہو۔ ان کی شاعری کے تراجم ایسی کتب میں شامل ہیں جن میں مجید امجد سمیت مختلف اردو شعرا کے انگریزی تراجم کو جگہ دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تراجم کے ایسے مجموعوں کے انتھالوجی (Anthology) کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے۔ بالعموم ان انتھالوجیز کے مرتب ہی ان کے مترجم ہیں۔ تاہم کچھ کتب ایسی بھی ہیں جن میں مرتبین نے مختلف مترجمین کی کاوشوں کو یکجا کر دیا ہے۔
ذیل میں مجید امجد کی شاعری کے تراجم پر مبنی انتھالوجیز کی اشاعتی تفصیلات، زمانی ترتیب سے دی جا رہی ہیں:
1.M.

H. K. Qureshi. An Anthology of Modern Urdu Poetry. New York: South Asia Language and Area Centre, 1963.
2.Anis Nagi. Modern Urdu Poems from Pakistan. Lahore: Jamaliat Publications, 1974.
3.Waqas Ahmad Khawaja. Morning in the Wilderness. Lahore: Sang-e-Meel Publication, 1988.
4.Anis ur Rahman. Fire and Rose. New Delhi: Rupa and Co., 1995.
5.K. C. Kanda. Master Pieces of Modern Urdu Poetry. New Delhi: Sterling Publishers, 1988.
6.K. Satchidananda, Editor; Gestueres. An Anthology of South Asian Poetry. Sahitya Academy, 1996.
7.M. Rafay Habib. An Anthology of Modern Urdu Poetry.

New York: Modern Language association, 2003.
8.Mehar Afshan Farooqi. The Oxford Indian Anthology of Modern Urdu Literature. New Delhi: Oxford University Press, 2008.
9.Iftikhar Arif and Waqas Khawaja. Modern Poetry of Pakistan. London: Dalkey Archive Press, 2010.
10.Yasmeen Hameed. Pakistani Urdu Verse, An Anthology. Karachi: Oxford University Press, 2010.
مذکورہ انتھالوجیز میں سے سات تک رسائی ممکن ہو سکی ان میں مشمولہ مجید امجد کی نظموں کے تراجم کی تفصیلات ذیل میں دی جا رہی ہیں:
انیس ناگی کی کتاب Modern Urdu Poems fraom Pakistan میں مجید امجد کی چار نظموں کا انگریزی ترجمہ کیا گیا ہے۔ اس کتاب میں محض مترجمہ انگریزی متن شامل ہے۔ اردو متن یا اس کا حوالہ نہیں دیا گیا۔ تاہم قارئین کی سہولت کی غرض سے راقمہ نے مترجمہ عنوانات کے ساتھ مذکورہ نظم کا اردو عنوان درج کرنے کا اہتمام بھی کیا ہے۔ نیز حواشی میں کلیاتِ مجید امجد سے اردو متن اور متعلقہ کتاب میں مترجمہ نظم کے صفحہ نمبر کا اندراج بھی کر دیا گیا ہے۔
ترجمہ کی گئی نظموں کی تعداد کل چار (۴) ہے جو یہ ہیں:
1.Life O Life (1)

۲زندگی اے زندگی
2.

New Generation (3)

۴نژادِ نو
3. Poem (5)

۶نـظم
4. Refinement (7)

۶کندن
وقاص احمد خواجہ کی کتاب Morning in the Wilderness میں بھی مجید امجد کی چار نظموں کے انگریزی تراجم ملتے ہیں۔ ان کے ساتھ بھی اردو متن شامل نہیں کیا گیا۔ تاہم راقمہ نے ذیل میں مذکورہ نظموں کے مترجمہ عنوانات کے ساتھ اردو عنوانات کا حوالہ بھی دیا ہے:
بار کش (۱۰)

1.

Pack Animal (9)
راتوں کو(۱۲)

2.Nights (11)
پنواڑی (۱۴)

3.The Pan Seller (13)
منٹو (۱۶)

4.Manto (15)
انیس الرحمٰن کی کتاب Fire and Rose میں مجید امجد کی تین نظموں کا ترجمہ کیا گیا ہے نیز اردو متن بھی دیا گیا ہے۔ ان کی تفصیل یہ ہے:
1. An Individual (17)

۱۸فرد
2. During Nights (19)

۲۰راتوں کو
3. The Shaddow of Green Trees (21)

۲۲یہ سرسبز پیڑوں کےسائے
کے سی کندا نے اپنی کتاب Master Pieces of Modern Urdu Poetry میں مجید امجد کی تین (۳) نظموں کے تراجم کیے ہیں اور ان کے ہمراہ اردو متن بھی دیا ہے۔ نیز تراجم سے قبل مختصر سوانحی تنقیدی نوٹ بھی شامل ہے۔ تفصیل کچھ یوں ہے:
آٹو گراف (۲۴)

1.

Autograph (23)
دستک (۲۶)

2. A Knock At The Door (25)
بس اسٹینڈ (۲۸)

3. At The Bus Stand (27)
مہر افشاں فاروقی کی مرتبہ انتھالوجی، The Oxford Indian Anthology of Modern Urdu Literature میں مجید امجد کی ایک ہی نظم ’’توسیعِ شہر‘‘(۲۹) کا ترجمہ ملتا ہے جو "Urban Expansion"(30) کے عنوان سے کیا گیا ہے۔ یہ ترجمہ شمس الرحمٰن فاروقی اور فرانسس پرٹیچٹ (Francis Pritchet) کی مشترکہ کاوش ہے۔ اس انتھالوجی میں مترجمہ نظموں کا اردو متن نہیں دیا گیا تاہم ہر شاعر کے کلام کے ترجمے سے قبل انگریزی میں لکھا، مختصر سوانحی و تنقیدی نوٹ شامل ہے۔ چناں چہ مجید امجد کی نظم سے قبل بھی ایسا نوٹ موجود ہے۔
افتخار عارف اور وقاص خواجہ کی مرتبہ انتھالوجی Modern Poetry of Pakistan میں مجید امجدکی سات نظموں کے انگریزی تراجم ملتے ہیں لیکن ان کے ساتھ اردو متن شامل نہیں کیا گیا۔ ذیل میں راقمہ نے ان نظموں کے مترجمہ انگریزی عنوان کے ساتھ اردو عنوانات بھی درج کیے ہیں۔ اس کتاب میں مجید امجد کی سات(۷) نظموں کا ترجمہ کیا گیا جو یہ ہیں:
فرد (۳۲)

1.

An Individual (31)
ننھے بچو (۳۴)

2. Little Children (33)
ریڈیو پر ایک قیدی (۳۶)

3. On the Radio A Prisoner Speaks (35)
پکار (۳۸)

4. A Cry (37)
بھکارن (۴۰)

5. Solicitation (39)
پہاڑوں کے بیٹے (۴۲)

6. Sons of Stony Mountain (41)
بہار (۴۴)

7. Spring (43)
مذکورہ بالا کتاب میں شامل مجید امجد کی نظموں کے تمام تراجم مہر افشاں فاروقی نے کیے ہیں۔
یاسمین حمید کی کتاب Pakistani Urdu Verse میں مجید امجد کی دو نظموں کے انگریزی تراجم شامل ہیں۔ ان کے ساتھ اردو متن بھی دیا گیا ہے۔ نیز مجید امجد کی شاعری کے انگریزی تراجم (اور دیگر شعرا کے تراجم سے قبل بھی) مختصر سوانحی تنقیدی نوٹ بھی مندرج ہے۔ تفصیل یہ ہے:
ایک نظم (۴۶)

1.Life (45)
متروکہ مکان (۴۸)

2.

Abandoned Dwelling (47)
جیسا کہ ذکر کیا جا چکا ہے اس مقالے میں مذکورہ دس انتھالوجیز میں سے سات تک رسائی ممکن ہو سکی ہے باقی تین انتھالوجیز پاکستان میں دستیاب نہیں ہیں۔ اس لیے ان کا متن راقمہ کی نظر سے نہیں گزرا۔ تاہم انٹرنیٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق ان میں مشمولہ مجید امجد کی شاعری کے انگریزی تراجم کی تفصیلات یہاں دی جا رہی ہیں۔
ایم- ایچ-کے-قریشی (M.H.K.

Qureshi) کی کتاب An Anthology of Modern Urdu Poetry میں مجید امجد کی چھ نظموں کے تراجم کیے گئے ہیں۔ ان نظموں کے انگریزی عنوانات ذیل میں درج کیے جا رہے ہیں۔
1.Today (49)
2.A Surrealistic Picture of Asia (50)
3.Sea (51)
4.A Nameless City (52)
5.You and I (53)
6.In Trust (54)
7.Talking to Palm Tree (55)
کے سچیدانندا (K. Satchidananda) کی مرتبہ کتاب Gestures - An Anthology of South Asian Poetry میں مجید امجد کی پانچ نظموں کے تراجم ملتے ہیں۔ ان انگریزی تراجم کے عنوانات درج ذیل ہیں:
1.

The Beggar (56)
2. The Scream (57)
3. The Harpen Inscription (58)
4. Sprin (59)
5. What Days Indeed (60)
محمد رافع حبیب کی مرتبہ کتاب An Anthology of Modern Urdu Poetry میں مجید امجد کی دو نظموں کا انگریزی ترجمہ کیا گیا ہے۔ ان مترجمہ نظموں کے ساتھ اردو متن بھی دیا گیا ہے۔ انٹرنیٹ پر دستیاب Preview کے مطابق نظموں کے عنوانات درج ذیل ہیں:
1. Individual (61)
فرد (۶۲)
2. In the Nights (63)
راتوں کو (۶۴)
محولہ بالا تمام انتھالوجیز میں شامل مجید امجد کی نظموں کے انگریزی تراجم کی مجموعی تعداد اڑتیس (۳۸) ہے۔
ان انتھالوجیز میں سے محض تین ایسی ہیں جن میں انگریزی تراجم کے ساتھ اردو متن دیا گیا ہے۔ ان میں انیس الرحمٰن کی Fire and Rose کے سی کندا کی Master Pieces of Modern Urdu Poetry شامل ہیں۔
تین کتب ایسی ہیں جن میں مجید امجد کی شاعری کے تراجم سے قبل مختصر سوانحی و تنقیدی نوٹ ملتا ہے۔ ان میں کے-سی-کندا اور یاسمین حمید کی مذکورہ بالا کتب کا نام آتا ہے۔ نیز مہر افشاں فاروقی کی مرتبہ کتاب میں سوانحی نوٹ ملتا ہے۔
انگریزی زبان میں چھپنے والے رسائل و جرائد میں سے محض ایک رسالہ ایسا دستیاب ہوا ہے جس میں مجید امجد کی کسی نظم کا انگریزی ترجمہ شامل ہے۔ یہ ترجمہ امریکا کی وسکانسن یونی ورسٹی (Wisconsin University) سے طبع ہونے والے سالانہ جریدے، اینول آف اردو اسٹڈیز (Annual of Urdu Studies)(65) میں "One Morning at the Stadium" کے عنوان سے شامل ہے۔ یہ مجید امجد کی نظم ’’اسٹیڈیم ہوٹل میں ایک صبح‘‘(۶۶) کا ترجمہ ہے جس کے مترجم سلیم الرحمٰن ہیں۔ واضح رہے کہ مذکورہ جریدے میں اردو متن کا حوالہ نہیں دیا گیا۔
انٹرنیٹ سے حاصل شدہ معلومات کے مطابق محض ایک اور انگریزی رسالہ ایسا ہے جس میں مجید امجد کی ایک نظم کا انگریزی ترجمہ شامل ہے لیکن تاحال راقمہ کو اس تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی۔ اس میں مجید امجد کی نظم ’’توسیع شہر‘‘ کا ترجمہ دیا گیا ہے۔(۶۷) پشاور یونیورسٹی سے طبع ہوا اس کا نام Journal of English Literary Club ہے جس میں صفحہ ۱۹ پر مجید امجد کی ایک نظم کا ترجمہ "Cloud Scape" کے عنوان سے شامل ہے۔ اس کے مترجم سلیم الرحمٰن ہیں۔
انٹرنیٹ پر ایک ویب سائٹ ایسی بھی ہے جس پر مجید امجد کی تین نظموں کے تراجم مع اردو متن دیے گئے ہیں۔(۶۸) یہ تراجم ڈاکٹر طلعت افروز نے کیے ہیں۔ راقمہ کے پاس ان تراجم کی عکسی نقل محفوظ ہے۔ ان نظموں کے مترجمہ انگریزی عنوانات اور اردو عنوانات یہ ہیں:
1.

On Her Roof Top Terrace
سرِ بام(۶۹)
2. A Twinkle in Her Eye.
اکھیاں کیوں مسکائیں (۷۰)
3. Icon
مورتی (۷۱)
ویب سائٹ پر موجود، مؤخرالذکر تین تراجم کو شامل کرکے، مجید امجد کی نظموں کے کل چوالیس (۴۴) تراجم کیے گئے جن میں سے نظم ’’فرد‘‘ اور ’’توسیع شہر‘‘ کا ترجمہ دو مترجمین کے ہاں ملتا ہے۔ گویا مجید امجد کی ضخیم کلیات میں سے محض بیالیس (۴۲) نظموں کو انگریزی تراجم کے قالب میں ڈھالا گیا ہے۔ ظاہر ہے یہ تعداد بہت کم ہے۔ ان تراجم کے معیار کا تجزیہ بھی الگ موضوع ہے جو ہمارے مقالے کے دائرۂ کار میں نہیں آتا۔
اس مقالے کے ذریعے راقمہ کا مطمحِ نظر مجید امجد کے کلام کی جانب مترجمین کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ کہنے سے مقصود یہ ہے کہ مجید امجد جیسے اہم شاعر کے کلام کے تراجم نہ کرکے، دراصل ہم اردو ادب کے عالمی سطح پر تعارف سے بے اعتنائی برت رہے ہیں۔
بالخصوص مجید امجد صدی کے حوالے سے ضرورت اس امر کی ہے کہ اردو کے فروغ اور ترقی کے لیے کوشاں ادارے مجید امجد کی شاعری کے انگریزی تراجم باقاعدہ علمی منصوبے کے تحت اپنی ترجیحات میں شامل کریں۔ یہ مجید امجد جیسے اعلیٰ پایے کے شاعر کا حق ہے۔
حواشی اور حوالے
(1) Anis Nagi:.

Modern Urdu Poems from Pakistan. Lahore: Jamaliat Publications, 1974, P.55.
(۲) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔(مرتبہ؛ ڈاکٹر خواجہ محمد زکریا)۔ لاہور: ماورا پبلشرز، ۱۹۹۱ء، دوسرا ایڈیشن، ص۲۳۶
(3) Anis Nagi. Modern Urdu Poems From Pakistan. P.56.
(۴) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۲۱۴
(3) Anis Nagi. Modern Urdu Poems From Pakistan. P.57.
(۶) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۳۵۱
(7) Anis Nagi. Modern Urdu Poems From Pakistan.

P.58.
(۸) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۵۸۷
(9) Waqas Ahmad Khawaja. Morning in the Wilderness. Lahore: Sang-e-Meel Publications, 1988, P.268.
(۱۰) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۳۸۱
(11) Waqas Ahmad Khawaja. Morning in the Wilderness. P.269.
(۱۲) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۱۹۳
(13) Waqas Ahmad Khawaja. Morning in the Wilderness. P.270.
(۱۴) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۱۶۷
(15) Waqas Ahmad Khawaja. Morning in the Wilderness.

P.271.
(۱۶) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۲۳۲
(17) Anisur Rahman. Fire and Rose. New Delhi: Rupa and Co., 1995, P.73
(۱۸) ایضاً ، ص۷۲
نیز دیکھیے: کلیاتِ مجید امجد۔ ص۱۹۳
(19) Anisur Rahman. Fire and Rose. P.75
(۲۰) ایضاً ، ص۷۴
نیز دیکھیے: کلیاتِ مجید امجد۔ ص۱۹۳
(21) Anisur Rahman. Fire and Rose. P.77 & 79
(۲۲) ایضاً ، ص۷۶ اور ۷۸
نیز دیکھیے: کلیاتِ مجید امجد۔ ص۴۲۵
(23) K.

C. Kanda. Master Pieces of Modern Urdu Poetry. New Delhi: Sterling Publishers, 1988, P.159 & 161.
(۲۴) ایضاً ، ۱۵۸ اور ۱۶۰
نیز دیکھیے: مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۲۷۱
(25) K. C. Kanda. Master Pieces of Modern Urdu Poetry. P.165
(۲۶) ایضاً ، ۱۶۲ اور ۱۶۴
نیز دیکھیے: مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۱۳۲

(27) K. C. Kanda. Master Pieces of Modern Urdu Poetry. P.167 & 169.
(۲۸) ایضاً ، ۱۶۶ اور ۱۶۸
نیز دیکھیے: مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۲۶۹
(29) Mehr Afshan Farooqi, Editor; The Oxford Indian Anthology of Modern Urdu Literature.

New Delhi: Oxford University Press, P.43
(۳۰) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۳۴۶
(31) Iftikhar Arif and Waqas Khawaja. Editors; Modern Poetry of Pakistan. London: Dalkey Archive Press, 2010, P.79.
(۳۲) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۴۷۰
(33) Iftikhar Arif and Waqas Khawaja. Editors; Modern Poetry of Pakistan. P.80
(۳۴) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۴۴۲
(35) Iftikhar Arif and Waqas Khawaja. Editors; Modern Poetry of Pakistan. P.81
(۳۶) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۴۱۹
(37) Iftikhar Arif and Waqas Khawaja.

Editors; Modern Poetry of Pakistan. P.82
(۳۸) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۳۱۱
(39) Iftikhar Arif and Waqas Khawaja. Editors; Modern Poetry of Pakistan. P.83
(۴۰) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۲۸۳
(41) Iftikhar Arif and Waqas Khawaja. Editors; Modern Poetry of Pakistan. P.84
(۴۲) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۴۰۰
(43) Iftikhar Arif and Waqas Khawaja. Editors; Modern Poetry of Pakistan. P.85
(۴۴) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۳۶۲
(45) Yasmeen Hameed.

Pakistani Urdu Verse. Karachi: Oxford University Press, 2010, P.28 & 30
(۴۶) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۱۷۰
(47) Yasmeen Hameed. Pakistani Urdu Verse. P.32 & 34
(۴۸) مجید امجد۔کلیاتِ مجید امجد۔ص۳۶۰
(49) M. H. K. Qureshi. An Anthology of Modern Urdu Poetry.. Ontario: Modern Urdu Society of Canada, 1988, P228
See: www.books.google.com.pk.
(50) Ibid P.234
(51) Ibid P.240
(52) Ibid P.246
(53) Ibid P.254
(54) Ibid P.260
(55) Ibid .

P.268
(56) K. Satchinada. Gestures - An Anthology of South Asian Poetry. New Delhi: Sahitya Academy, 1996, P.255.
See: www.google.com.org.pk
(57) Ibid , P.255
(58) Ibid , P.256
(59) Ibid
(60) Ibid , P.257
(61) M.

A. R. Habib. An Anthology of Modern Urdu Poetry. New York: Modern Language Amociation, 2003, P.124
See: www.google.com.pk
(62) Ibid . P.125
(63) Ibid . P.126
(64) Ibid . P.127
(65) Annual of Urdu Studies.

Vol.16, 2001, P.184.
(۶۶) مجید امجد۔ کلیاتِ مجید امجد۔ ص۴۹۱
(67) www.google.books.org.pk
(68) www.dareecha.nigarish.com
(۶۹) مجید امجد۔ کلیاتِ مجید امجد۔ ص۶۹
(۷۰) ایضاً ، ص۲۳۰
(۷۱) ایضاً ، ص۵۵۹
______________________________________

(3576) ووٹ وصول ہوئے

Related Articles

Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma - Read Urdu Article

Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma is a detailed Urdu Poetry Article in which you can read everything about your favorite Poet. Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma is available to read in Urdu so that you can easily understand it in your native language.

Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma in Urdu has everything you wish to know about your favorite poet. Read what they like and who their inspiration is. You can learn about the personal life of your favorite poet in Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma.

Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma is a unique and latest article about your favorite poet. If you wish to know the latest happenings in the life of your favorite poet, Majeed Amjad Ki Shaeri Ka Tarjuma is a must-read for you. Read it out, and you will surely like it.