Darya Ki Gumshudgi, Urdu Nazam By Ashfaq Hussain

Darya Ki Gumshudgi is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Ashfaq Hussain. Darya Ki Gumshudgi comes under the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Darya Ki Gumshudgi on this page of UrduPoint.

دریا کی گْم شدگی

اشفاق حسین

چاند کے زعفرانی ہاتھ

اور اس کی جادو بھری انگلیوں کے غضب ناک ہونے سے

سمندر بھی ڈرتا ہے

آج بھی ڈر کا وہی موسم ہے

سمندر اپنے پاؤں کی کالی کیچڑ چھوڑ کر

دو قدم پیچھے ہٹ گیا ہے

ایسا تو اکثر ہوا کرتا ہے

مگر آج موقعے سے فائدہ اٹھا کر

دریا نے اپنی گم شدگی کا اعلان کردیا ہے

گم شدگی کے اس مقام سے ذرا فاصلے پر

کالی کیچڑ

اپنے یتیم ماتھے پر

شرمندگی کا جھومر لٹکائے

چپ چاپ بیٹھی ہے

دریا کا اچانک غائب ہوجانا

کسی بڑے طوفان کی پیشن گوئی ہے

وہاں

جس جگہ پر دریا گم ہوگیا ہے

وہیں سے کچھ اور فاصلے پر

آسیب زدہ گھروں کی بے رنگ کھڑکیوں سے

آنکھوں میں چبھنے والی تیز روشنی

ادھ کھلی پلکوں کے سائبانوں کو

چھلنی کیے دے رہی ہیں

شاید ابھی تک

ان گھروں کے مکینوں کو

دریا کی گم شدگی کی خبر ہی نہیں ہے

یا خود انہوں نے دریا کو اغوا کرلیا ہے

سمندر کی سمجھ دار موجوں کی نظریں ابھی تک

اس چٹھی پر مرکوز ہیں

جس میں

دریا کی بازیابی کے لیے تاوان مانگا گیا ہے

بہت مجبوری کے عالم میں

سمندر یہ تاوان دے بھی سکتا ہے

اور شاید دے بھی دے

مگر زمین اور سمندر کے بیچ

قبائلی دشمنیوں کی

ایک دیوار سی کھڑی ہو جائے گی

اس دیوار کو گرانے کی طاقت کس میں ہوگی ؟

اشفاق حسین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2186) ووٹ وصول ہوئے

You can read Darya Ki Gumshudgi written by Ashfaq Hussain at UrduPoint. Darya Ki Gumshudgi is one of the masterpieces written by Ashfaq Hussain. You can also find the complete poetry collection of Ashfaq Hussain by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Ashfaq Hussain' above.

Darya Ki Gumshudgi is a widely read Urdu Nazam. If you like Darya Ki Gumshudgi, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.