New Zealand Ka Saneha, Urdu Nazam By Azeez Belgaumi

New Zealand Ka Saneha is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Azeez Belgaumi. New Zealand Ka Saneha comes under the Sad category of Urdu Nazam. You can read New Zealand Ka Saneha on this page of UrduPoint.

نیوزی لینڈ کا سانحہ

عزیز بلگامی

یہ کیسا ظلم ہوا نیوزی لینڈ میں برپا

گَھٹی یہ کیسی وہاں وارداتِ روح فرسا

نمازیوں نے شہادت کا جام نوش کیا

جو باوضو تھے اُنہیں رب نے سرفروش کیا

شجاع لوگوں نے بہتوں کی جاں بچائی ہے

متاعِ ہمت و جرأت خدا سے پائی ہے

اِمامِ مسجدِ اَلنوُّر اِن میں شامل تھے

عمومی قتل میں عبدالعزیز حائل تھے

یہ قتل و خون مجھے اشکبار کرتا ہے

ہے ایسا شدّتِ غم ، بے قرارکرتا ہے

خدا کا شکر کہ قاتل نہ تھا کوئی مسلم

بساطِ کفر ہوئی شرمسار اور نادِم

یہودیوں نے بھی اِظہارِ تعزیت کی ہے

عیسائیوں نے بھی شہداء کی منزلت کی ہے

”کِویز“غم کی گھڑی میں کھڑے ہیں ساتھ اِن کے

خلاف ظلم کے یہ بھی اڑے ہیں ساتھ اِن کے

ہر ایک قوم نے مظلوم کی حمایت کی

پسند آئے گی رب کو یہ طرزِیکجہتی

بہت شنیع عمل تھا وہ ، ایک حیواں کا

وہ رُوپ دھار کے آیا تھا ایک انساں کا

ہلا کے رکھ دیا ظالم نے سارے عالم کو

جھکایا اُس نے تو اِنسانیت کے پرچم کو

یہ قتلِ عام نہیں اسلحہ کی دوڑ ہے یہ

پناہ کے لئے دہشت زدہ کی دوڑ ہے یہ

قریب آئی ہے کیا جنگ ناگزیر کوئی!

زمین ہے یا یہ بارُود کا ہے ڈھیر کوئی!

ہیں کون لوگ یہ! اور کس کی ذہن سازی ہے!

ہر ایک شر کی ہدَف ملتِ حجازی ہے

پنپ رہا ہے یہ سینوں میں کیسا بغض و حسد!

برائے قومِ مسلماں کھدی ہوئی ہے لحد

حیات امن پسندوں کی اب اجیرن ہے

رعایا کے لئے ہر حکمران رہزن ہے

ہر ایک ملک میں اندوہ ناک ہیں حالات

ہیں زد پہ لُوٹ کے اب زیست کے اثاثہ جات

خموشی کیوں ہے یہ انسانیت پسندوں کی

لُٹی کیوں ! قوتِ گویائی نیک بندوں کی

خدا کرے کہ زمیں امن کا ہو گہوارہ

جہاں میں جاری کیا جائے پیار کا دھارا

عزیز اُمتِ مرحوم کا ہے عزمِ صمیم

رضائے رب کو دھڑکتا رہے گا قلبِ سلیم

عزیز بلگامی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(3080) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

You can read New Zealand Ka Saneha written by Azeez Belgaumi at UrduPoint. New Zealand Ka Saneha is one of the masterpieces written by Azeez Belgaumi. You can also find the complete poetry collection of Azeez Belgaumi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Azeez Belgaumi' above.

New Zealand Ka Saneha is a widely read Urdu Nazam. If you like New Zealand Ka Saneha, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Sad Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.