Hum Shayar Log, Urdu Ghazal By Ch Muhammad Atif Arain

Hum Shayar Log is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Ch Muhammad Atif Arain. Hum Shayar Log comes under the Social category of Urdu Ghazal. You can read Hum Shayar Log on this page of UrduPoint.

ہم شاعر لوگ

چوہدری محمد عاطف آرائیں

ہم شاعر لوگ

الجھتے رہتے ہیں

کبھی خود سے

کبھی خیالوں سے

ہم شاعر لوگ

لکھتے رہتے ہیں

کبھی لفظوں کو

کبھی لہجوں کو

ہم شاعر لوگ

بکھرتے رہتے ہیں

ٹوٹ بھی جاتے ہیں

سنبھل کر دیکھاتے ہیں

ہم شاعر لوگ

ملنے سے کتراتے ہیں

بیوفائی سے گھبراتے ہیں

ہمارا دوست بن جاتا ہے وہ

جس کو شاعری سناتے ہیں

ہم شاعر لوگ

پوچھتے ہیں احباب عاطف سے

لکھتے ہو شاعری تم کس کے لیے

کون تھی کیسی تھی

اور کیوں چھوڑ گئی

ذرا سا مسکراتا ہوں

اور کہتا ہوں

نہیں ہے کوئی بھی وہ

ہاں عشق نہیں ہوا مجھے

نہ بیوفائی کے صدمے میں ہوں

کچھ اپنوں کی

محبت دیکھ کر

شاعر بن گیا میں

جس شخص کو روتا دیکھوں

لپٹ جاتا ہوں اس سے

دلاسہ دیتے وقت

درد سارا مجھ میں سما جاتا ہے

گھر لوٹتے ہی

قلم اٹھاتا ہوں

سر جھٹکتا ہوں

آنسو بہتے نہیں

ہاں یہ بات ہے

جذبات میں ڈھل کر

شعروں کی شکل میں

وہ کاغذ پہ تحریر ہوتے ہیں

یہ لفظ عاطف شاعروں کی

چوہدری محمد عاطف آرائیں

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1692) ووٹ وصول ہوئے

You can read Hum Shayar Log written by Ch Muhammad Atif Arain at UrduPoint. Hum Shayar Log is one of the masterpieces written by Ch Muhammad Atif Arain. You can also find the complete poetry collection of Ch Muhammad Atif Arain by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Ch Muhammad Atif Arain' above.

Hum Shayar Log is a widely read Urdu Ghazal. If you like Hum Shayar Log, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.