Jantay Ho Kya Hai Ishq ?

جانتے ہو کیا ہے عشق؟

جانتے ہو کیا ہے عشق؟

دل میں کسی کے پناہ ہے عشق

پانی کی طرح رواں ہے عشق

نہ دیکھے عمر جواں ہے عشق

جانتے ہو کیا ہے عشق؟

نہ بھجنے والی آگ ہے عشق

کانٹوں سے بھرا باغ ہے عشق

مٹتا نہیں کبھی ایسا داغ ہے عشق

جانتے ہو کیا ہے عشق؟

کردے بے چین جو ایسا ساز ہے عشق

خاموشی میں دل کی آواز ہے عشق

ایک دوسرے پر ناز ہے عشق

جانتے ہو کیاہے عشق؟

روح کا عکس ہے عشق

آنکھوں میں بسا نقش ہے عشق

گھما دے جو ایسا رقص ہے عشق

جانتے ہو کیا ہے عشق؟

رب سے قربت بھی ہے عشق

حفاظت ِ حرمت ؐ بھی ہے عشق

ادائے سنت بھی ہے عشق

جانتے ہو کیا ہے عشق؟

نکالے بیوجہ آنسو ایسا دھواں ہے عشق

بے خوف چلے جو ایسا کارواں ہے عشق

مکمل عاطف کی داستاں ہے عشق

چوہدری محمد عاطف آرائیں

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(970) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Ch Muhammad Atif Arain, Jantay Ho Kya Hai Ishq ? in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Sad Urdu Poetry. Also there are 28 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.2 out of 5 stars. Read the Sad poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Ch Muhammad Atif Arain.