Haal Ka Maazi, Urdu Nazam By Fakhra Noreen

Haal Ka Maazi is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Fakhra Noreen. Haal Ka Maazi comes under the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Haal Ka Maazi on this page of UrduPoint.

حال کا ماضی

فاخرہ نورین

یہی بالشتیوں کا مسئلہ تھا اور اب بھی

یہ روایت ہے

کہ جب کوئی قدِ آدم چلا آتا ہے

ان کی بستیوں میں اور

ان کی اپنی کوتہ قامتی اک مضحکہ

محسوس ہوتی ہے

تو سب بونے،سبھی بالشتیئے

مل کر

طویل القامتی کے رد میں

اوراس کی مذمت میں

کچھ ایسے ہجو گاتے ہیں

کہ خوداپنی ہی آوازوں کی پستی

اور اپنے بے سرے پن کو

سنیں تو کان بہرے ہوں

مگر وہ انگلیاں کانوں میں ٹھونسے

گائے جاتے ہیں

مرے قائد!

مجھے تیری زمیں کے

ان سبھی بالشتیوں پر

رحم آتا ہے

جو ناشکرے ہیں،بے کردار ہیں

بے کار ہیں،اک بوجھ ہیں

دھرتی کے سینے کا

یہی بالشتئے مصروف ہیں

ہرزہ سرائی،ہجو گوئی میں

انھیں یہ کون بتلائے،انھیں یہ کون سمجھائے

کہ ان کی کھوکھلی دانش کے کاسے میں

کھنا کھن بجتے سکے سارے کھوٹے ہیں

مجھے تو رحم آتا ہے

کوئی ان سے ذرا کہہ دے

کہ ان کی بے سری،بھدی صدائیں

سن کے جب کوئی

ذرا بھی سر اٹھائے تو وہ دیکھے گا

ترا قامت تو اپنی ذات میں بھی اک حقیقت ہے

مگر تیرے مقابل آنے والے

بے حقیقت،ہجو گو بونے

ترے مدِمقابل اور بھی

کوتاہ قامت دکھنے لگتے ہیں

فاخرہ نورین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2086) ووٹ وصول ہوئے

You can read Haal Ka Maazi written by Fakhra Noreen at UrduPoint. Haal Ka Maazi is one of the masterpieces written by Fakhra Noreen. You can also find the complete poetry collection of Fakhra Noreen by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Fakhra Noreen' above.

Haal Ka Maazi is a widely read Urdu Nazam. If you like Haal Ka Maazi, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.