Maabaad Jaeed Qadeemi Harbe, Urdu Nazam By Fakhra Noreen

Maabaad Jaeed Qadeemi Harbe is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Fakhra Noreen. Maabaad Jaeed Qadeemi Harbe comes under the Social, Friendship, Hope category of Urdu Nazam. You can read Maabaad Jaeed Qadeemi Harbe on this page of UrduPoint.

مابعد جدید قدیمی حربے

فاخرہ نورین

ہاں اٹھاؤ، ابھارو،

ذرا گات میں کچھ زیادہ تناؤ بھرو

اور کولہوں کی گولائی پرکار سے گول اور

گول اور گول اور گول کر دو

بھرو وزن اتنا کہ نظمِ معریٰ کی حد سے

نکل کر کسی بحر سے بھی اٹھائے نہ جائیں

بھری گات چولی کو مسکا کے رکھ دے تو اچھا لگے گا

ذرا گھاگرے کو اٹنگا کرو گی تو ٹخنے سے

اوپر کی گدرائی پنڈلی سے مضبوط

نظموں کی تخلیق ہو گی

اسے موٹے ہونٹوں سے محروم رکھنا بہت ظلم ہو گا،

سو ہونٹوں کی موٹائی اتنی تو رکھو

کہ باریک بینی کی نوبت نہ آئے

اگر ناک میں ایک نتھنی پہن لے تو تصویر

کچھ اور رنگین ہو گی

یہ لڑکی اگر کوئی جپسی لگے گی

تو کچھ زیادہ سنگین ونمکین ہو گی

گریبان تھوڑا سا گہرا کرو اور مجبور کہہ

کر

کسی چوک پر لا بٹھاؤ

اسے چاہے کشکول پکڑاؤ، نہ دو

اسے بھیک ملنی ضروری نہیں ہے

توجہ تمہیں مل گئی سو اٹھو، چار نعرے

لگاؤ

لکھو ایک دو گالیاں آتے جاتے ہوؤں کو

لکھو جنس میری ضرورت نہیں ہے

محبت ہوس کے سوا کچھ نہیں ہے

تعلق سوائے خجالت نہیں ہے

میں خود اس قدر مکتفی ہو گئی ہوں

مجھے ًدوسرے ًکی ضرورت نہیں ہے

مرے جسم سے ماورا بھی میں کچھ ہوں

بدن میری واحدحقیقت نہیں ہے

وغیرہ وغیرہ وغیرہ وغیرہ

چلو اب مسالہ مکمل ہوا ہے

دکاں چل پڑے گی

بھلے نظم کتنی بھی کمزور ہو جائے

کولہوں کی گولائی، چھاتی کا نمبر بڑھاکر ہی لکھنا

ذرا شاعری وزنی وزنی لگے گی

فاخرہ نورین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2679) ووٹ وصول ہوئے

You can read Maabaad Jaeed Qadeemi Harbe written by Fakhra Noreen at UrduPoint. Maabaad Jaeed Qadeemi Harbe is one of the masterpieces written by Fakhra Noreen. You can also find the complete poetry collection of Fakhra Noreen by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Fakhra Noreen' above.

Maabaad Jaeed Qadeemi Harbe is a widely read Urdu Nazam. If you like Maabaad Jaeed Qadeemi Harbe, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.