Pashmena Shawl Ka Jeevan, Urdu Ghazal By Fakhra Noreen

Pashmena Shawl Ka Jeevan is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Fakhra Noreen. Pashmena Shawl Ka Jeevan comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Pashmena Shawl Ka Jeevan on this page of UrduPoint.

پشمینہ شال کا جیون

فاخرہ نورین

مائے نی میں داج کی پیٹی میں بند ایسی چادر

جس کو کبھی نہ اوڑھے ماہی

کبھی نہ جسے بچھائے

سرد رتوں کی ٹھار میں

ٹھٹھرے میرے سب گل بوٹے

جن کے اندر تو نے سارے خواب کبھی تھے کاڑھے

جن کے ظاہر رنگ تھے اور باطن تھے رس گاڑھے

نہ بکل ماری نہ کسی نے آکر بھرا کلاوہ

ان بوٹوں پر آکر کوئی بھنورا کبھی نہ بیٹھا

میں رس کی بند گاگرتھی لیکن کس نے آچکھا

مائے نی

میں گرم رتوں کی گرمی میں گھبرائی

ماہی تو پردیس میں

میری سار نہ لیتا کائی

ساون میں دم گھونٹتا پیٹی کے اندر حبس

کِن مِن کِن مِن باہر اور اندر ہوتی بوچھاڑ

جب پیٹی منہ کھولے تو

میں پل بھر سامنے آؤں

پھمن بمبل دیکھ کر کتنی آنکھیں للچائیںِ

تن کی منڈیروں پر ہو نت کائیں کائیں کائیں

آ کاگا پھر کھائیو توچن چن تن کا ماس

پہلے آنکھیں کھا جنہیں ہے پیا ملن کی آس

مائے نی

کیا سوچ کر لکھے گئے بھاگ ہمارے

یہ ساری نرماہٹیں، گدرایا تانا بانا

اندر سے کھائیں ٹڈیاں ،باہر سے سیلن مارے

مائے نی

میں پشمینہ کی چادر کاش نہ ہوتی

ململ کے سکھ دیکھتی ،

کھل ہنستی اور کھل روتی

فاخرہ نورین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1970) ووٹ وصول ہوئے

You can read Pashmena Shawl Ka Jeevan written by Fakhra Noreen at UrduPoint. Pashmena Shawl Ka Jeevan is one of the masterpieces written by Fakhra Noreen. You can also find the complete poetry collection of Fakhra Noreen by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Fakhra Noreen' above.

Pashmena Shawl Ka Jeevan is a widely read Urdu Ghazal. If you like Pashmena Shawl Ka Jeevan, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.