Usse Jannat Tu Kiya Mill Paye Gi, Urdu Nazam By Fakhra Noreen

Usse Jannat Tu Kiya Mill Paye Gi is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Fakhra Noreen. Usse Jannat Tu Kiya Mill Paye Gi comes under the Love, Friendship, Heart Broken category of Urdu Nazam. You can read Usse Jannat Tu Kiya Mill Paye Gi on this page of UrduPoint.

اسے جنت تو کیا مل پائے گی

فاخرہ نورین

اسے جنت تو کیا مل پائے گی

جنت میں ایسی عورتوں کو

داخلے کی کب اجازت ہے

نہ اس کی پنڈلیاں شفاف ایسی تھیں کہ ان میں سے گزرتا خون

گرماتا لہو شریانِ مردہ کا

نہ اس نے وہ گلا پایا کہ رگ رگ سےد کھائی د یتا مشروبِ مطہر

پینے والوں میں کوئی ہیجان بھردیتا

نہ آنکھیں ہی غلافی جن کی پلکیں سایہ بن جاتیں

خدا کے بندگانِ خاص کی خاطر

جو اپنے زہد کے صحراؤں کی لمبی مسافت سے

تھکے ،

ٹخنوں تلک پہنی شرع کے بوجھ سے اکتائے

داڑھیوں کے جھاڑ میں خوشبوئے نافہ مَل مَلا کر

قرن ہا سے اس کی خاطر سب لذائذ چھوڑ کر تیار آئیں گے

اسے کب یہ سلیقہ تھا کہ ایسی دلربا ٹھہرے

جسے مردانِ حر کی خواہشِ نامختتم تسکین کرنے کی ہزاروں سال تک کی عمر بھی کم ہو

وہی مردانِ حر جواس کی چاہت میں

جہانِ فان کی کم ذات ،ناقص عقل کی مخلوق کو پیروں کی جوتی مانتے ،

اور اس کے شر سے بچ نکلنے کی دعائیں یا دکرتے رہ گئے

جن کوہمیشہ وجد میں رکھتی تھی

امیدِ بکارت وہ بھی ایسی جو انھیں ہر بار پہلی سی محبت دان کردے گی

اسے نسبت ہی کیا ان سے

وہ جن کا دھڑ زیادہ بولتا ہو ،کاسہ ءسر کھنکھناتا ہو

زباں کم بولتی ہو اور بولے بھی تو میٹھے بول ہوں

شہوت بھری، بے تاب لذت کی بہت دلدادگی ہو،

سر بسرحرفِ تلذذہو،

بھلا ملعون عورت کس طرح جنت کی خوشبو سونگھ پائے گی

روایت ہے کہ ایسی عورتیں ہوں گی جہنم کے کسی تاریک تر گہرے گڑھے میں

اور ان کے گرد اپنی ہی زباں لپٹے گی

گویالپلپاتی آگ کی صورت

خدایا! ایسی عورت کے لیے بس اتنا کر دینا

اسے جیسے ،جہاں رکھنا

مگر اس کی زباں رکھنا

اسے رکھنا تو اس کے جیسیوں کے درمیاں رکھنا

فاخرہ نورین

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2242) ووٹ وصول ہوئے

You can read Usse Jannat Tu Kiya Mill Paye Gi written by Fakhra Noreen at UrduPoint. Usse Jannat Tu Kiya Mill Paye Gi is one of the masterpieces written by Fakhra Noreen. You can also find the complete poetry collection of Fakhra Noreen by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Fakhra Noreen' above.

Usse Jannat Tu Kiya Mill Paye Gi is a widely read Urdu Nazam. If you like Usse Jannat Tu Kiya Mill Paye Gi, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.