Apahaj Lehje Murda Nazmain, Urdu Nazam By Faqeeh Haidar

Apahaj Lehje Murda Nazmain is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Faqeeh Haidar. Apahaj Lehje Murda Nazmain comes under the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Apahaj Lehje Murda Nazmain on this page of UrduPoint.

اپاہج لہجے مردہ نظمیں

فقیہہ حیدر

مری نظمیں

تری نظمیں اپاہج ہیں

سراسر چل رہی ہیں مصلحت کی آڑ میں بیساکھیوں پر بس

لہو کے سامنے لاشوں کے پیچھے خاک کے نیچے

مقابل قاتلوں کے بے کفن اجسام سے

لپٹے ہوئے ان چیتھڑوں سے اٹھ رہا ہے جو تعفن ہے قسم اس کی ہماری رائگانی سے جڑی سطریں ہیں گونگی اور

نظمیں بھی اپاہج ہیں

کہ نظمیں تو ضمیروں کی عفونت سے بھرے حرفوں

کی لاشوں سے نکلتے خون کی سرخی

کا سرنامہ بنیں تو پھر

کوئی کہتا ہے نظمیں ہیں

ہم ایسے بے ضمیروں کے قلم جھوٹے علم جھوٹے

ہنر کاری پلیدوں کے قصیدوں میں سدا غرقاب رہتی ہے

ہمارے ہاتھ گندی نالیوں میں غسل کرتے ہیں

ہمیں ہر گز نہیں ہے حق

لکھیں انسانیت پر درد ناموں کے صحیفے سوگ کے کلمے

کہ ہم سچے منافق ہیں

کہ ہم پکے منافق ہیں

ہمیں ،،ابن ِ ابی ،،مذہب

،،ابو جاہل ،،عقیدوں کی اشاعت میں دماغوں کو کھپانا ہے

چراغوں کو جلانا ہے

خدا کیسا ہے رہتا ہے

کہاں کیوں ہے

نہیں یہ سوچنا بلکل

زمینوں پر ہمیں بس پھونکنا ہے دم دما دم صور

منافق مسلکوں والے کبھی سوچا نہیں کرتے

ہماری نیکیاں سارے گناہوں سے مقدس ہیں

منافق ہیں

قلم توڑیں

علم چھوڑیں

مناجاتیں ، دعائیں مرثیے ، نوحے، لکھیں سجدے، کریں ماتم کناں

لہجے لیے

بجھے چہرے سجائیں طاقچوں میں فرق پڑتا ہے کوئی سوچو ؟؟

لہو بکھرے

لہو پھیلے

لہو سوکھے

لہو سے خاک کا ملبوس مہکے مقتلوں میں ہوں اجالے بھی ہمیں کیا ہو

ہمیں کیا ہو آخر کو

لہو انسان کا ہو یا کسی حیوان کا اپنے لیے پانی سے بڑھ کر نہیں کچھ بھی

کرو قتال خوں سے شہر کر دو سارے جل تھل قاتلو

ہم نے مذمت مصلحت سے سبھی برداشت کرنا ہے

کہ ہم نظمیں لکھیں بھی تو سمجھنا یہ غلاظت ہیں

یہ بوڑھی ہیں

اپاہج ہیں

،،منافق دور ،،میں لکھی ہوئیں سبھی نظمیں بروز حشر ان دکھاوے کی نمازوں کی طرح منہ پر پڑیں گی دیکھنا ساری

فقیہہ حیدر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(4074) ووٹ وصول ہوئے

You can read Apahaj Lehje Murda Nazmain written by Faqeeh Haidar at UrduPoint. Apahaj Lehje Murda Nazmain is one of the masterpieces written by Faqeeh Haidar. You can also find the complete poetry collection of Faqeeh Haidar by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Faqeeh Haidar' above.

Apahaj Lehje Murda Nazmain is a widely read Urdu Nazam. If you like Apahaj Lehje Murda Nazmain, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.