Dil Main Soye Sare Dard Jagata Hai, Urdu Ghazal By Fareeha Naqvi
Dil Main Soye Sare Dard Jagata Hai is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Fareeha Naqvi. Dil Main Soye Sare Dard Jagata Hai comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Dil Main Soye Sare Dard Jagata Hai on this page of UrduPoint.
دل میں سوئے سارے درد جگاتا ہے
فریحہ نقوی
دل میں سوئے سارے درد جگاتا ہے
بن موسم کی بارش, ایسا نوحہ ہے
میں نے آخری خط میں بس یہ لکھا ہے
"تم نے ....میرے بارے میں... کیا سوچا ہے...... ؟ "
پھر سے جانا چاہا تھا؟ تو کہہ دیتے
پہلے کتنی بار، بتاؤ! روکا ہے
ناراضی میں ہجر کی دھمکی دیتا ہوں
سچ پوچھو تو سوچ کے بھی دل ڈرتا ہے
دل کے در پر تیری یاد کے پتھر نے
ہر آنے والے کا رستہ روک کے رکھا ہے
دن کے اجلے رنگ نہ تم کو بھاتے تھے
دیکھو میں نے شام کا آنچل اوڑھا ہے
آج بدن میں ایک عجب بے چینی ہے
خون ہے یا تیزاب رگوں میں چلتا ہے؟
آنکھ اور بادل دونوں ٹوٹ کے روتے ہیں
جانے ان کا آپس میں کیا رشتہ ہے
کچھ تو فقط محفل کی رونق ہوتے ہیں
پھر ان کو شاعر بھی بننا پڑتا ہے
کوئی تو سچ کہنے کی ہمت لے آئے
یا پھر یونہی بیٹهے کڑھتے رہنا ہے؟
کیا اس درجہ بدعنوانی جائز ہے؟
کس کا شعر تھا ، کس کے باغ میں مہکا ہے
فریحہ نقوی
© UrduPoint.com
All Rights Reserved
(2880) ووٹ وصول ہوئے
Related Fareeha Naqvi Poetry
Related Poetry
More Fareeha Naqvi Poetry
تمہیں پانے کی حیثیت نہیں ہے
Fareeha Naqvi - فریحہ نقوی
Tumhe Pane Ki Haisiyat Nahi Hai
ہم دسمبر میں شاید ملے تھے کہیں
Fareeha Naqvi - فریحہ نقوی
Hum December Mein Shayad Mile The Kahin
بہت قدیم سا وہ گھر
Fareeha Naqvi - فریحہ نقوی
Buhat Qadeem Sa Wo Ghar
کوئی میدان میں اگر آئے
Fareeha Naqvi - فریحہ نقوی
Koi Maidaan Main Agar Aaye
کیا جانے کب سے دھُوپ میں بیٹھی تھی سانولی
Fareeha Naqvi - فریحہ نقوی
Kiya Jane Kab Se Dhoop Main Bethi Thi Sanwali
میں شام سے شاید ڈوبی تھی،
Fareeha Naqvi - فریحہ نقوی
Main Shaam Main Shaid Doobi Thi
کوئی میدان میں اگر آئے
Fareeha Naqvi - فریحہ نقوی
Koi Maidan Mein Agar Aaye
ہم ایک شہر میں جب سانس لے رہے ہوں گے
Fareeha Naqvi - فریحہ نقوی
Hum Aik Sheher Main Jab Sans Ley Rahe Hoon Ge
You can read Dil Main Soye Sare Dard Jagata Hai written by Fareeha Naqvi at UrduPoint. Dil Main Soye Sare Dard Jagata Hai is one of the masterpieces written by Fareeha Naqvi. You can also find the complete poetry collection of Fareeha Naqvi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Fareeha Naqvi' above.
Dil Main Soye Sare Dard Jagata Hai is a widely read Urdu Ghazal. If you like Dil Main Soye Sare Dard Jagata Hai, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.
You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.