Azadi, Urdu Nazam By Firaq Gorakhpuri

Azadi is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Firaq Gorakhpuri. Azadi comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Azadi on this page of UrduPoint.

آزادی

فراق گورکھپوری

مری صدا ہے گل شمع شام آزادی

سنا رہا ہوں دلوں کو پیام آزادی

لہو وطن کے شہیدوں کا رنگ لایا ہے

اچھل رہا ہے زمانے میں نام آزادی

مجھے بقا کی ضرورت نہیں کہ فانی ہوں

مری فنا سے ہے پیدا دوام آزادی

جو راج کرتے ہیں جمہوریت کے پردے میں

انہیں بھی ہے سر و سودائے خام آزادی

بنائیں گے نئی دنیا کسان اور مزدور

یہی سجائیں گے دیوان عام آزادی

فضا میں جلتے دلوں سے دھواں سا اٹھتا ہے

ارے یہ صبح غلامی یہ شام آزادی

یہ مہر و ماہ یہ تارے یہ بام ہفت افلاک

بہت بلند ہے ان سے مقام آزادی

فضائے شام و سحر میں شفق جھلکتی ہے

کہ جام میں ہے مئے لالہ فام آزادی

سیاہ خانۂ دنیا کی ظلمتیں ہیں دو رنگ

نہاں ہے صبح اسیری میں شام آزادی

سکوں کا نام نہ لے ہے وہ قید بے میعاد

ہے پے بہ پے حرکت میں قیام آزادی

یہ کاروان ہیں پسماندگان منزل کے

کہ رہروؤں میں یہی ہیں امام آزادی

دلوں میں اہل زمیں کے ہے نیو اس کی مگر

قصور خلد سے اونچا ہے بام آزادی

وہاں بھی خاک نشینوں نے جھنڈے گاڑ دیئے

ملا نہ اہل دول کو مقام آزادی

ہمارے زور سے زنجیر تیرگی ٹوٹی

ہمارا سوز ہے ماہ تمام آزادی

ترنم سحری دے رہا ہے جو چھپ کر

حریف صبح وطن ہے یہ شام آزادی

ہمارے سینے میں شعلے بھڑک رہے ہیں فراقؔ

ہماری سانس سے روشن ہے نام آزادی

فراق گورکھپوری

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(5513) ووٹ وصول ہوئے

You can read Azadi written by Firaq Gorakhpuri at UrduPoint. Azadi is one of the masterpieces written by Firaq Gorakhpuri. You can also find the complete poetry collection of Firaq Gorakhpuri by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Firaq Gorakhpuri' above.

Azadi is a widely read Urdu Nazam. If you like Azadi, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.