Hukum Nama, Urdu Nazam By Hamad Hasan

Hukum Nama is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Hamad Hasan. Hukum Nama comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Hukum Nama on this page of UrduPoint.

حکم نامہ

حماد حسن

سو اب یہ حکم آیا ھے

کہ اس بے فیض موسم

بے اماں صحرا میں رھنا ھے

سلگتی دھوپ اور بنجر پہاڑوں کو

شبستاں کی طرح

جنت کی مانند ھی سمجھناھے

کمیں گاھوں میں بیٹھے قاتلوں

کو بھی مسیحا ماننا ھے

اور روشن خواب و تازہ فکر

کو رستہ نہیں دےنا

بدلتے وقت کی ھر اک ضرورت

ھر تقاضا بھول جانا ھے

یہ سارے اجرتی قاتل

یہ مخبر اور ان دیکھے

ستمگر فاتحوں کا جب اشارہ ھو

تو کٹھ پتلی کی مانند رقص کرنا ھے

اگر یہ عدل کی میزاں کسی جانب جھکے

تو تم زبانیں بانجھ رکھوگے

فقط اس سمت کوسجدے میں گرنا ھے

فقط اک مرحبا کا لفظ کہنا ھے

کوئی سچ کوئی حق تمھارے حصے کا

کسی دستور جابر میں نہیں

سو چپ ھی رھنا ھے

قصیدے پڑھ تو سکتے ھو

مگر جو نام اور جو منطقے ازبر کئے جائیں

زباں سے لفظِ واحد بھی

اگر غلطی پھسلا تو

زباں پھر ھاتھ میں ھوگی

ہماری سرکشی بھی گھات میں ھوگی

سو یہ فرمانِ تازہ مل گیا میرے قبیلے کو

مگر یہ شوقِ شاھی رکھنے والوں

اوران کے ھر مجاور کو خبر کر دو

کہ اس فرمانِ تازہ کو

غلاموں کا قبیلہ

اپنے سنگینوں سے پرزے پرزے کرکے

چل پڑے ہیں ایسے رستے پر

جھاں پر موت و آزادی

کا اک یکساں تناسب اور امکاں ھے

حماد حسن

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(3327) ووٹ وصول ہوئے

You can read Hukum Nama written by Hamad Hasan at UrduPoint. Hukum Nama is one of the masterpieces written by Hamad Hasan. You can also find the complete poetry collection of Hamad Hasan by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Hamad Hasan' above.

Hukum Nama is a widely read Urdu Nazam. If you like Hukum Nama, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.