Omission, Urdu Nazam By Hassan Alvi

Omission is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Hassan Alvi. Omission comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Omission on this page of UrduPoint.

اومیشن

حسن علوی

کسی دراز میں پڑی ہوں گی

میری آنکھوں سے لپٹی روغنی پتلیاں

جن پہ بہتان ہے

حبس رسیدہ کمرے کی سسکیاں کاٹ کھانے کا

تنومند خاتون کی ترسیب زدہ رانوں کے بیچ

تصادم کے حلقے میں پڑا

زرد سیلن کے خول میں رخنے بنتا

شہر معدوم کا لاشہ نوچتے خدا کو گھورتا ہوا میں

خدا جو سرخ دوشیزہ کے بدن پر کندہ بوسہ گاہوں کے مانند مقدس

سیاہ مست ملاح کی عورت میرے سینے پہ سر رکھتے ہوئے چنگھاڑتی ہے

وہ جہاز کے مستول سے کود کر مرا تھا

جنگ کے دنوں میں پرتگالی حسینہ سے ملاقات

وہ یقیناً مجھے مبتلا کر سکتی تھی

مگر

ہم جزیروں سے خالی ہاتھ لوٹنے والے قسم کھاتے ہیں

ہمارے پاس مشکیزوں میں سستے گڑ کی شراب ہے

اور کچھ دوست جو وافر مقدار میں تمباکو اگا رہے ہیں

سرطانی رطوبتوں میں لتھڑے

ہمارے ٹخنے بارود سے زخمی ہیں

ہم اپنے بازوؤں سے جھڑتے ہوئے بال تمہیں دکھا سکتے ہیں

نم خوردہ بندوقوں اور ناکارہ جیپوں کے علاوہ

ہمارے قبضے میں چند لڑکیاں اور رسد خانے ہیں

دھجیاں اور چیتھڑے سمیٹنے کو نحیف انگلیاں زیادہ نہیں ہیں

نچلی دراز سے میری بہتان زدہ آنکھیں نکال لاؤ

میرے بچے

کاش تمہیں جوانی میں موت آ جاتی

حسن علوی

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1582) ووٹ وصول ہوئے

You can read Omission written by Hassan Alvi at UrduPoint. Omission is one of the masterpieces written by Hassan Alvi. You can also find the complete poetry collection of Hassan Alvi by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Hassan Alvi' above.

Omission is a widely read Urdu Nazam. If you like Omission, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.