Santa Claus, Urdu Nazam By Iftikhar Bukhari

Santa Claus is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Iftikhar Bukhari. Santa Claus comes under the Love, Sad, Social, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Santa Claus on this page of UrduPoint.

سانتا کلاز

افتخار بخاری

آج سہانا کرسمس ہے

گرجے کے سبزہ زار میں

میٹھی دھوپ ہے

اُڑتے رنگوں جیسے بچّے

فادر کی سنگت میں گاتے ہیں

" آج سہانا کرسمس ہے "

اِک معصوم سا بچّہ

جِس کے دُھلے ہوئے کپڑوں میں

اُس کے باپ کی مفلسی

چھپ نہیں پاتی،

فادر سے کہتا ہے،

" فادر! تم نے سانتا کلاز کو دیکھا ہے؟"

" اوہ! وہ برفیلا بابا

اُجلی اُجلی، پُھولی پُھولی داڑھی والا

آدھی رات کو

سب سے چھپ کر آتا ہے

بچوں کے لیے میٹھی ٹافیاں

اور کھلونے

کرسمس ٹری پہ ٹانک کے

واپس دور کہیں کھو جاتا ہے

اپنی شمالی برفوں میں"

بچّہ فادر سے کہتا ہے،

" بڑے بڑے لوگوں کے گھر تو

مہنگے مہنگے اور بہت سے

ٹافیوں والے ڈبّے

اور کھلونے دے کر جاتا ہے اور میرے لئے

یہ چار آنے کا

کانچ کا چھوٹا سا ہاتھی!

پچھلے سال تو سانتا کلاز

ہمارے گھر آیا ہی نہیں تھا

فادر! وہ ایسا کیوں کرتا ہے"

فادر جی کی دانش

کوئی ایسا فقرہ بن نہیں پاتی

جو بچّے کے بھولے پن کو دھوکا دے

وہ کہتے ہیں،

" بس بچّے وہ ایسا ہی ہے"

بچّہ سوچتے سوچتے

چلنے لگتا ہے

پھر مُڑ کر کہتا ہے،

" برفیلا بابا گندا ہے"

افتخار بخاری

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1652) ووٹ وصول ہوئے

You can read Santa Claus written by Iftikhar Bukhari at UrduPoint. Santa Claus is one of the masterpieces written by Iftikhar Bukhari. You can also find the complete poetry collection of Iftikhar Bukhari by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Iftikhar Bukhari' above.

Santa Claus is a widely read Urdu Nazam. If you like Santa Claus, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.