Karachi Wale, Urdu Ghazal By Jabbar Wasif

Karachi Wale is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Jabbar Wasif. Karachi Wale comes under the Social category of Urdu Ghazal. You can read Karachi Wale on this page of UrduPoint.

کراچی والے ـ۔۔۔۔۔

جبار واصف

ساحلوں جیسے طَرَحدار کراچی والے

خُوش رہیں سارے مرے یار کراچی والے

شعر کیا چیز ہے، تخلیق کسے کہتے ہیں؟

جا کے سُن لیجئے اشعار کراچی والے

میرؔ و غالبؔ سے جو تہذیب روایت ہے ہمیں

اُس تَمَدُّن کے ہیں آثار کراچی والے

یُوں تو سب لوگ ہیں سُورج کے طرَف دار مگر

فِکر کو کرتے ہیں بیدار کراچی والے

کتنے خوش بخت ہیں پنجاب کے سب اہلِ ہُنر

اِن سے کرتے ہیں بہت پیار کراچی والے

ہو بھلا اہلِ سیاست کا، کہ جن کے دم سے

ہیں لہُو رنگ یہ اخبار کراچی والے

کیسے ہوتی ہے بسر، پُوچھا، تو خاموش رہے

سہمے سہمے ہوئے اشجار کراچی والے

زندگی تجھ سے تعلق کو نبھانے کے لیے

جھیلتے ہیں کئی آزار کراچی والے

اہلِ زر کے ہیں جُدا اور غریبوں کے جُدا

کیا کہوں کیسے ہیں بازار کراچی والے

اپنے پندار کی قیمت کا ہے اندازہ اِنہیں

بادشاہوں سے ہیں بیزار کراچی والے

پا بہ زنجیر ہوائیں ہیں، فضا قید میں ہے

بَخُدا پھر بھی ہیں اَحرار کراچی والے

آپ سے دادِ شجاعت بھی نہیں مانگتے ہیں

جبر سے بر سرِ پیکار کراچی والے

بھید جتنے ہیں سمُندر کے وہ سب جانتے ہیں

پھر بھی کرتے نہیں اِظہار کراچی والے

سرِِ دیوار تو ہم کو بھی نظر آتا ہے

دیکھتے ہیں پسِ دیوار کراچی والے

زَعم ہے اِس لیے قامت کی بلندی کا تجھے

تُو نے دیکھے نہیں کُہسار کراچی والے

شام ڈھلتے کوئی چوپال سجاتے ہم بھی

کاش ہوتے یہاں دو چار کراچی والے

ہم مسافر ہیں کسی دشتِ سُخن کے واصفؔ

اور ہیں قافلہ سالار کراچی والے

جبار واصف

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(3358) ووٹ وصول ہوئے

You can read Karachi Wale written by Jabbar Wasif at UrduPoint. Karachi Wale is one of the masterpieces written by Jabbar Wasif. You can also find the complete poetry collection of Jabbar Wasif by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Jabbar Wasif' above.

Karachi Wale is a widely read Urdu Ghazal. If you like Karachi Wale, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.