Aik Na Makhtam Kahani, Urdu Nazam By Jameel Ur Rahman

Aik Na Makhtam Kahani is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Jameel Ur Rahman. Aik Na Makhtam Kahani comes under the Love, Sad category of Urdu Nazam. You can read Aik Na Makhtam Kahani on this page of UrduPoint.

ایک نامختتم کہانی

جمیل الرحمان

نہیں ختم ہوتی یہ کہانی

نجانے کب سے اس کے کردار زندہ ہیں

اور ہوا اُسی طرح

اپنے شانے جھکائے چل رہی ہے

جزیرے نے

سمندر کی کھال ادھیڑ کر

اُس میں اپنی جگہ بنائی

لیکن مچھلی نے

اُسے اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا

ستاروں کا جال

سمندر،جزیرے اور مچھلی سے بڑا تھا

آسمان نے اُسے اُن پر پھینک دیا

آبی چوہوں کو جال کترتا دیکھ کر

ہوا اُسے دانتوں سے پکڑ کر

اپنے کاندھوں پر جھلاتے ہوئے

جن بستیوں میں لے جاتی ہے

وہ سنہری اور فربہ ہیں

بیمار اور صحت مند وقت کی

ہیجانی مباشرت کی لذّت سے آشنا

اور کام ودہن کو شاد کرنے کے لیے

اپنی کوکھ میں پلتے نطفوں کے

جنم لینے کے انتظار میں رقص زن

بے نیاز و بے طلب

ہوا کیا کرے

وہ سمندر کہاں بہائے

جزیرہ کہاں رکھے

اور مچھلی کسے دے؟

آنکھیں جھوٹ نہیں بولتیں

وہ گنگ ہیں مگر دیکھ سکتی ہیں

کہ ہوا آسمان سے ناراض ہے

لیکن سنہری فربہ بستیوں کی

اُن گلیوں میں چنگھاڑتی ہے

جن میں مانجھی اور مچھیرے

فاقہ کش بادبان

اورادھڑے ہوئے جال اٹھائے

گریہ کرتے ہیں

کہ ہوا اُن کی ایک نہیں سنتی

میں دیکھتا ہوں

تم دیکھتے ہو

ہم سنتے ہیں

سبھی کچھ

مگر آگے بڑھ جاتے ہیں

اور

کہانی ختم نہیں ہوتی

جمیل الرحمان

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1874) ووٹ وصول ہوئے

You can read Aik Na Makhtam Kahani written by Jameel Ur Rahman at UrduPoint. Aik Na Makhtam Kahani is one of the masterpieces written by Jameel Ur Rahman. You can also find the complete poetry collection of Jameel Ur Rahman by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Jameel Ur Rahman' above.

Aik Na Makhtam Kahani is a widely read Urdu Nazam. If you like Aik Na Makhtam Kahani, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.