Goonge Dumbs, Urdu Nazam By Jameel Ur Rahman

Goonge Dumbs is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Jameel Ur Rahman. Goonge Dumbs comes under the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Goonge Dumbs on this page of UrduPoint.

گونگے

جمیل الرحمان

درختوں سے جھڑتے ہوئے زرد پتے

ہوا کے جلو میں

لپکتی ہوئی برف کے سرد گالے

سمندر کو چھو کر نکلتے ہوئے چاند کی رہگزر میں

دھندلکوں میں ڈوبی ہوئی آنکھ کے سب حوالے

منافق زبانوں کی دہلیز پر

سر سر ا تے ہوئے لفظ پر خندہ زن ہیں !

یہاں قاتلوں کی ہتھیلی پہ بہتے لہو کا

نشاں تک نہیں ہے

کسی کو گماں تک نہیں ہے

کہ کس نے یہاں

عدل و انسانیت کے علم

بے کسوں کے دلوں کی رگیں نوچ کر

ریشہ ہائے انا سے بنے ہیں

لڑکپن میں مجنوں پہ پتھر اٹھاتی ہوئی بے حسی نے

بریدہ سروں کے جو مینار اب تک چنے ہیں

وہ کیا ہیں؟

وہ کیوں ہیں؟؟

جنہیں یہ خبر ہے

وہ ایوان ِ بالا میں

زرتار اور مخملیں مسندوں پر

مفادات کے گاؤ تکیے لگائے

نفاست سے قہوہ بھری پیالیاں

سامنے رکھے

انجام سے بے خبر

اپنے شہوت سے معمور سپنوں میں

کھوئے ہوئے ہیں!

جنہیں اعتبار ِنظر ہے

وہ بزدل شرافت کے پہلو میں

بےحس ضمیروں کے خیمے لگائے

خموشی کی چادر میں چہرے چھپائے

لہو رو رہے ہیں !!!!!!!!!

جمیل الرحمان

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1748) ووٹ وصول ہوئے

You can read Goonge Dumbs written by Jameel Ur Rahman at UrduPoint. Goonge Dumbs is one of the masterpieces written by Jameel Ur Rahman. You can also find the complete poetry collection of Jameel Ur Rahman by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Jameel Ur Rahman' above.

Goonge Dumbs is a widely read Urdu Nazam. If you like Goonge Dumbs, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.