KEY BOARD TRAVELLERS

KEY BOARD TRAVELLERS

بند اسٹیشنوں کی انتظار گاہوں میں

شہزادوں کی انگلیاں

لیپ ٹاپس کے کی بورڈوں پر بھٹکتی ہیں

شہزادیاں موبائلوں کی سکرینوں میں چھپ کر

آنسو بہاتے بہاتے تھک جاتی ہیں

اور امیدیں ننگے پلیٹ فارموں پر

زندگی کے بے رنگ لہو سے

اپنی پیاس بجھا نے کی کوشش میں

ریڈیوایکٹو لہروں کی بوچھار سے

ہو جاتی ہیں چھلنی

اپنی متوازی کائیناتوں سے

اپنا سونپا ہوا حصہ واپس مانگنے میں تاخیر

پورے آدمی کو

ادھوری زندگی کی مسافت میں

نڈھال کر دیتی ہے

اور اسُ کی روح میں چبھتا رہتاہے

مسلسل

وہ منقسم خواب

جسے کوئی پورا دیکھ بھی نہیں پاتا

آواز کی رفتار سے تیزریل گاڑیاں

جبر و اختیار کی سیٹیاں بجاتے

سورج اور زہرہ کے درمیان

کیتو کی ٹنل سے گزرتے ہوئے

بس ایک جھماکے میں

خوابوں سمیت غائب ہو جاتی ہیں

اور زمین کی حیرت زدہ نظریں

اُن اسٹیشنوں پر منڈلاتی رہتی ہیں

جہاں پٹڑیوں پر اپنی آنکھیں بچھائے لوگ

اپنی اپنی متوازی کائیناتوں سے

اپنا حصہ موصول ہونے کے انتظار میں

بنچوں پر ڈھانچے بن کر بکھر جاتے ہیں

جمیل الرحمان

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(642) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Jameel Ur Rahman, KEY BOARD TRAVELLERS in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Nazam, and the type of this Nazam is Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 68 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.1 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Jameel Ur Rahman.