SUPPLEMENT

سپلیمنٹ

گہری اداسی اور تحت الشعور سے ابھرتا شور

اگر کہیں منجمد ہو سکتے

تو میرے دل سے بہتر

اُن کے لیے کوئی جگہ نہیں تھی

تمہارے بعد

میں نے اپنے لیے جو کمرہ تعمیر کیا تھا

اُس میں نصب الماریوں کے شیلف

کتابوں سے بھرے ہوئے ہیں

لیکن ہر کتاب کا متن یکساں ہے

،،ہرمین ہیسے،، کی ،،سدھارتا ،، جیسا متن

میں سیال اداسی اور نامعلوم نارسائی کے شور کو

اپنی آستینیں اور پائنچے چڑھائے

ڈول بھر بھر کر

سوالوں کی کھڑکیوں سے باہر

انڈیلنے کی کوشش کرتا ہوں

مگر

کبھی اپنے کمرے کو خالی نہیں کر پاتا !

جمیل الرحمان

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1017) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Jameel Ur Rahman, SUPPLEMENT in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Nazam, and the type of this Nazam is Urdu Poetry. Also there are 68 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.5 out of 5 stars. Read the poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Jameel Ur Rahman.