Udhore Harf Ka Roznamcha, Urdu Nazam By Jameel Ur Rahman

Udhore Harf Ka Roznamcha is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Jameel Ur Rahman. Udhore Harf Ka Roznamcha comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Udhore Harf Ka Roznamcha on this page of UrduPoint.

ادھورے حرف کا روزنامچہ

جمیل الرحمان

اُسے بلایا گیا

اُسے کچھ دکھانے کے لئے بلایا گیا

اُس کی رہنمائی پر

محبوس پرندوں سے بھرا رنگین پنجرہ

اپنی لاٹھی سے لٹکائے

نیلی شعاعوں کے بخارات سے

اپنے ہونٹوں سے بہتی رال پونچھتے

ہکلاتے ہوئے

ایک کمر خمیدہ ساحر بوڑھے کو

مامور کر دیا گیا

بوڑھا

ہر قدم پر کچھ بڑ بڑاتے ہوئے

ایک پرندہ آزاد کر کے

دوسرے پرندے کو محبوس کر لیتا ہے

پنجرے میں موجود پرندوں کی تعداد میں

کبھی کمی نہیں ہوتی

اُسے آنا ہی تھا

اُس کے راستے میں

سبز و زرد کھیت

موسموں کے حاشیے پر

بعد از مباشرت کی بُو

اور خون کی چپچپاہٹ سمیٹے

بے حسّ و حرکت پڑےتھے

اُن پر لگی ناموں کی تختیاں

اپنے ناموں کے ہجوں سے ناآشنا

اپنے ہونے کا سبب جاننے سے قاصر

اورکسان

ان میں ہل چلانے کے لئے آزاد تھے

کھیتیوں کی رضامندی سے بے نیاز

فصل کے اُگنے نہ اگنے سے لاپرواہ

اسی راستے میں

مردہ کیچووں سے بھرے

مگر مچھلیوں سے خالی

تالابوں کی منڈیروں پر

بنسیاں سنبھال کر بیٹھنے والوں کی

پرچھائیاں ڈول رہی تھیں

اور پانی کی سڑانڈ پر

رات کی رانی کی

خوشبو حاوی تھی

ہر تالاب کے چاروں طرف

راج ہنسوں کے پنجر

کہانی کے اُن کرداروں کی طرح

بکھرے پڑے تھے

جو کسی کہانی کے

ختم ہونے سے پہلے ہی

قتل ہو جاتے ہیں

بوڑھے کے آزاد کردہ پرندے

اُس کے برابر اڑتے چلے جا رہے تھے

اُس کا دم لینا محال تھا

وہ جس شہر تک پہنچا

اُس کی گلیاں شمار کرنے والوں کے لئے

نجانےکیوں

ایک گلی ہمیشہ کم ہو جاتی ہے؟

ریاضی کا کوئی فارمولا

اس کا جواز نہیں دے پاتا

اُسے جس مکان میں اتارا گیا

وہاں بد ہیئت اور مکروہ ہاتھ

چاند اور سورج کے ٹکڑے

زندگی کے ہاون دستے میں

ایک نئی کائینات تشکیل کرنے کے لئے

کوٹ رہے تھے

ہر طرف دھول تھی

اور وقت ہانپ رہا تھا

اُس کے چاروں طرف

پروں کی پھڑ پھڑاہٹ ہے

بند دریچوں کے اجنبی مکان میں

اُس کی آنکھیں

خوف سے دھندلا رہی ہیں

وہ چاروں اطراف سے پرندوں میں گھرا ہے

اور دروازے پر

بوڑھے کی مسکراہٹ کا قفل لگا ہے

اُسے کیا دیکھنے کے لئے بلایا گیا تھا؟

جمیل الرحمان

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2056) ووٹ وصول ہوئے

You can read Udhore Harf Ka Roznamcha written by Jameel Ur Rahman at UrduPoint. Udhore Harf Ka Roznamcha is one of the masterpieces written by Jameel Ur Rahman. You can also find the complete poetry collection of Jameel Ur Rahman by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Jameel Ur Rahman' above.

Udhore Harf Ka Roznamcha is a widely read Urdu Nazam. If you like Udhore Harf Ka Roznamcha, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.