Puncture Shop, Urdu Nazam By Kausar Mahmood

Puncture Shop is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Kausar Mahmood. Puncture Shop comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Puncture Shop on this page of UrduPoint.

پنکچر شاپ

کوثر محمود

بڑے صاحب! یہاں، اِس شہر کے مصروف چوراہے پہ

قبرستان کی ٹوٹی ہوئی دیوار میں سے جھانکتی سی

بیشتر فٹ پاتھ کو گھیرے،

یہ اک چھوٹی سی پنکچر شاپ ہے میری

بسا اوقات جس کو بلدیہ

خوش باش اہلِ شہر کی نازک خرامی میں رکاوٹ جان کر

چالان کرتی ہے

عدم تعمیل پر تذلیل کا سامان کرتی ہے

بڑے صاحب! بڑی مجبوریوں کے کشٹ کاٹے ہیں

کہ میں نے بچپنا

میلے کچیلے ہوٹلوں میں، گاڑیوں کی ورکشاپوں میں گزارا ہے

جہاں اِک حرفِ شیریں بھی سماعت تک نہیں پہنچا

سو میں چوتھی جماعت تک نہیں پہنچا

مرا مولا کرم کر دے، میں ہر اِک حال میں راضی

کِرَم خُوردہ صحیفوں میں جو اِک بحرِ عطا ہے، وہ نہیں لینا

مجھے آئین نے جو کچھ دیا ہے، وہ نہیں لینا

بس آئے روز کے چالان بھتے سے بچا دیجئے

مرے روزی کے اڈے کو ذرا پکا کرا دیجئے

بڑے صاحب! نہیں میں آپ سے اجرت نہیں لوں گا

بس آئندہ میرے لائق کبھی کچھ کام نکلے تو،

یہیں تشریف لائیے گا

بڑے صاحب!

کوثر محمود

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1593) ووٹ وصول ہوئے

You can read Puncture Shop written by Kausar Mahmood at UrduPoint. Puncture Shop is one of the masterpieces written by Kausar Mahmood. You can also find the complete poetry collection of Kausar Mahmood by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Kausar Mahmood' above.

Puncture Shop is a widely read Urdu Nazam. If you like Puncture Shop, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.