Rishwat, Urdu Nazam By Masood Uzzafer

Rishwat is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Masood Uzzafer. Rishwat comes under the Social category of Urdu Nazam. You can read Rishwat on this page of UrduPoint.

رشوت

مسعود الظفر

کسی کی زندگی کا سامان رشوت

کسی کے لئے موت کا پیغام رشوت

تنخواہ میں کیا گزر ہو گی

بولی بیگم جا ؤ لے کے آؤ رشوت

اب تو مُنا بھی سمجھ جاتا ہے

یہاں نہیں کوئی کام بنا رشوت

ختم کر رہے تھے جو رشوت

وہ بھی چپ ہوئے لے کے رشوت

جو کل تک قوموں کی تقدیریں بدلتے تھے

آج ان کو بھی چاہیے رشوت

کیسے بدلیں گے یہاں کی تقدیریں

جب قلم چپ ہو جائے لے کے رشوت

ظلم کا اندھیرا ہو تو صبح ہوتی ہے

وہاں کیا ہو جہاں چلے دن دھاڑے رشوت

اپنے سراپے میں ہر کوئی ڈھونڈ دیکھے

وہ انساں هے کہ مجسم رشوت

ایک خاموشی سنائی دیتی ہے

یا الہی یہ قیامت ہے کہ طوفان رشوت

جو چند تھے سُلا دیے قبر میں

جن کے کفن پہ بھی نہیں داغ رشوت

مجھے اپنی بہنوں سے بھی کچھ کہنا ہے

کریں اُس سے شادی جو نہ لائے رشوت

مسٹر ٹین پرسنٹ ہوا کرے کوئی

اب تو چلے ھے سو دام رشوت

قوم آج یہ فیصلہ کرلے

ملک چاہیے کہ چاہیے رشوت

مسعود الظفر

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(4943) ووٹ وصول ہوئے

You can read Rishwat written by Masood Uzzafer at UrduPoint. Rishwat is one of the masterpieces written by Masood Uzzafer. You can also find the complete poetry collection of Masood Uzzafer by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Masood Uzzafer' above.

Rishwat is a widely read Urdu Nazam. If you like Rishwat, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Social Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.