Kissi K Dheyaan Ki Khushbu Rahe Hain Hum Tu Bass

کسی کے دھیان کی خوشبو رہے ہیں ہم تو بس ہیں

کسی کے دھیان کی خوشبو رہے ہیں ہم تو بس ہیں

تمہاری چشمِ حیراں میں بسے ہیں ہم تو بس ہیں

ہماری ہاں سے یا ناں سے نہیں کچھ ہونے والا

اگر اک دوسرے کے واسطے ہیں ہم، تو بس ہیں

ہمارے قول کو سمجھیں نہ سمجھیں، آپ پر ہے

اگر ہم کہہ رہے ہیں، آپ کے ہیں ہم، تو بس ہیں

اگرچہ وہم ہے یہ، وہ ہمیں بھولا نہیں ہے

مگر اس وہم کو سچ مانتے ہیں ہم، تو بس ہیں

یہ آنکھ اوجھل پہاڑ اوجھل ہُوا کرتا ہے اکثر

کہیں ایسا نہ ہو جب سامنے ہیں ہم، تو بس ہیں

کبھی تو یہ اداسی ختم بھی ہو گی ہماری

کبھی تو وہ کہیں گے آپ کے ہیں ہم تو بس ہیں

ہم اُس کے پاس بھی ہیں وہ میسّر بھی ہے ناہیدؔ

یہی اک جھوٹ خود سے بولتے ہیں ہم تو بس ہیں

ناہید ورک

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(796) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Naheed Virk, Kissi K Dheyaan Ki Khushbu Rahe Hain Hum Tu Bass in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Ghazal, and the type of this Nazam is Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope Urdu Poetry. Also there are 74 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.7 out of 5 stars. Read the Love, Sad, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Naheed Virk.