Mere Aqa Mere Khatam Ul Mursaleen SAW

میرے آقا، مرے خاتم المرسالین ﷺ

میرے آقا، مرے خاتم المرسالین ﷺ

میرے افضل تریں اور معلّم حسین

وردِ صلّ علیٰ مجھ کو زندہ کرے

روح سرشاریوں سے لبالب بھرے

جو ملے اِذن مجھ کو ملاقات کا

تو ہو جائے ادا حق مناجات کا

میں بھی غارِ حرا میں رُکوں تھوڑی دیر

اُس مہکتی فضا میں رہوں تھوڑی دیر

پتھروں نے تکلّم کیا آپ ﷺ سے

احتراماً شجر سارے سایہ بنے

جس سے آگے نہ جبریل بھی جا سکے

اُس سے آگے فقط آپ ہی جا سکے

ہر نگر ہر فضا میں مکیں آپ ہیں

وقت کی ہے گواہی، یہیں آپ ہیں

آپ سے منسلک کی گئی کائنات

جس میں افضل تریں دلنشیں آپ ہیں

پھر سکھایا درودِ محبت ہمیں

اور بتایا کہ سرکارِ دیں، آپ ہیں

کالی کملی کا اعلان ایسے ہُوا

آپ جیسے اگر ہیں کہیں، آپ ہیں

نا امیدی کی تہہ میں سہارا ہیں آپ

زیست کے ہر بھنور میں کنارا ہیں آپ

چوم کر نقشِ پا ایسے ڈالوں دھمال

میرے اشکوں سے ہو پھر بیاں میرا حال

گا رہی ہے ہوا نغمئہ دلربا

خاکِ طیبہ بنی ہے مری ہم نوا

دیکھئے اب تو چشمِ سوالی کی سمت

مجھ کو بھی میرے محبوب کی دید است

خوشبوئے صندلیں جو مرے گِرد ہے

تو درودِ محبت مرا وِرد ہے

بہتریں دلنشیں اور کامل ترین

میرے آقا، مرے خاتم المرسالین ﷺ

ناہید ورک

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(3707) ووٹ وصول ہوئے

Your Thoughts and Comments

Urdu Nazam Poetry of Naheed Virk, Mere Aqa Mere Khatam Ul Mursaleen SAW in Urdu. This famous Urdu Shayari is a Naat, and the type of this Nazam is Islamic Urdu Poetry. Also there are 74 Urdu poetry collection of the poet published on the site. The average rating for this Urdu Shayari by our users is 4.8 out of 5 stars. Read the Islamic poetry online by the poet. You can also read Best Urdu Nazam and Top Urdu Ghazal of Naheed Virk.