BichhaRna YuN Zaroori Ho Gaya Tha, Urdu Ghazal By Naveed Sadiq

BichhaRna YuN Zaroori Ho Gaya Tha is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Naveed Sadiq. BichhaRna YuN Zaroori Ho Gaya Tha comes under the Sad, Social, Friendship category of Urdu Ghazal. You can read BichhaRna YuN Zaroori Ho Gaya Tha on this page of UrduPoint.

بچھڑنا یوں ضروری ہو گیا تھا

نوید صادق

بچھڑنا یوں ضروری ہو گیا تھا

گلی کوچوں میں چرچا ہو چلا تھا

کڑی تھیں ساتھ رہنے کی شرائط

محبت میں خسارہ ہو رہا تھا

کوئی تھا، جس کی آنکھوں میں نمی تھی

کسی سے رات، جھگڑا ہو رہا تھا

ہوائوں کے سندیسے آ رہے تھے

مَیں تیری راہ میں تھک کر پڑا تھا

وہی، جس کی ضرورت ہی نہیں تھی

یہاں تک بِن بلائے آ گیا تھا

وہی، تم نے جسے آواز دی تھی

وہی، تم نے جسے اپنا کہا تھا

خدا نے آخری آواز دی تھی

مَیں اپنی سمت دوڑا آ رہا تھا

چُنی تھی درمیانی راہ ہم نے

عقائد پر بھی سمجھوتا ہوا تھا

ضروری گفتگو بس رہ گئی تھی

عناصر کا بہت چرچا ہوا تھا

بس اک شکوہ کہ ایسے کیوں نہیں ہے

اور اس کے بعد کوئی چپ کھڑا تھا

مگر وہ آخری خوشبو خدا کی

کسی نے کچھ، کسی نے کچھ کہا تھا

یہ ساری گفتگو مفروضہ جانو!

مجھے اس روز بھی دھوکا ہوا تھا

یہ آخر تم نے کس کی بات کی تھی

ہمارے گائوں میں کون آ رہا تھا

خدا رکھے، نوید اس جھٹ پٹے میں

وہ میرے سامنے گم صم کھڑا تھا

نوید صادق

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(7790) ووٹ وصول ہوئے

Related Poetry

You can read BichhaRna YuN Zaroori Ho Gaya Tha written by Naveed Sadiq at UrduPoint. BichhaRna YuN Zaroori Ho Gaya Tha is one of the masterpieces written by Naveed Sadiq. You can also find the complete poetry collection of Naveed Sadiq by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Naveed Sadiq' above.

BichhaRna YuN Zaroori Ho Gaya Tha is a widely read Urdu Ghazal. If you like BichhaRna YuN Zaroori Ho Gaya Tha, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Sad Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.