Chal Diya Phir Na GahaN Afsos MaiN, Urdu Ghazal By Naveed Sadiq

Chal Diya Phir Na GahaN Afsos MaiN is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Naveed Sadiq. Chal Diya Phir Na GahaN Afsos MaiN comes under the Sad, Social category of Urdu Ghazal. You can read Chal Diya Phir Na GahaN Afsos MaiN on this page of UrduPoint.

چل دیا پھر ناگہاں، افسوس مَیں

نوید صادق

چل دیا پھر ناگہاں، افسوس مَیں

تھا یہاں بھی رائیگاں، افسوس مَیں

کوئی کچھ کہتا پھرے میں تھا، نہ تھا

اپنے اندر تھا میاں، افسوس مَیں

اور کوئی دن، مگر اے خوش گماں!

ہوں بہت ہی بے اماں، افسوس مَیں

اک انوکھا تجربہ یہ زندگی

ایک جھلمل کا سماں، افسوس مَیں

رات دن ہر ایک پل بس تُو ہی تُو

مَیں بھی تھا، پر اب کہاں، افسوس مَیں

کائنات! اے کائنات! افسوس تُو

گم رہاں! اے گم رہاں! افسوس مَیں

تخلیہ، اے شہر! اے میرے رقیب!

جل رہا ہے آشیاں، افسوس مَیں

لَوٹنا ممکن نہ تھا، مَیں آ گیا

اے زمیں! اے آسماں! افسوس مَیں

دن ڈھلے یہ ہاؤ ہُو، یوں سُو بہ سُو

اے دیارِ گم رہاں! افسوس مَیں

صرف کہہ دینا کوئی مشکل نہیں

مَیں یہاں تھا، مَیں وہاں، افسوس مَیں

کچھ تھکے ہارے ارادے اور تُو

کچھ اجڑتی بستیاں، افسوس مَیں

مَیں ہی مَیں ہوں اپنے اندر چار سُو

اور یہ لب تشنگاں، افسوس مَیں

وہ گلی، وہ جانی پہچانی گلی

ہو گئی اِک داستاں، افسوس مَیں

تجھ سے آگے کی کوئی تمثیل ہوں

اے صدائے رائیگاں! افسوس مَیں

اپنی حیرت میں کہیں گم ہو گیا

اپنے ہونے کا زیاں، افسوس مَیں

کچھ نہ تھا تو کم سے کم مَیں تھا کہیں

اے خدائے ہر زماں، افسوس مَیں

وہ جو ممکن تھا، وہ ناممکن ہوا

دیدنی ہے یہ جہاں، افسوس مَیں

تم نہ سمجھو گے، نوید اس سال بھی

تھا بہت ہی بے اماں، افسوس مَیں

نوید صادق

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1885) ووٹ وصول ہوئے

You can read Chal Diya Phir Na GahaN Afsos MaiN written by Naveed Sadiq at UrduPoint. Chal Diya Phir Na GahaN Afsos MaiN is one of the masterpieces written by Naveed Sadiq. You can also find the complete poetry collection of Naveed Sadiq by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Naveed Sadiq' above.

Chal Diya Phir Na GahaN Afsos MaiN is a widely read Urdu Ghazal. If you like Chal Diya Phir Na GahaN Afsos MaiN, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Sad Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.