Hijar Main Daire Tu Hoon Ge Hi, Urdu Ghazal By Neelam Malik

Hijar Main Daire Tu Hoon Ge Hi is a famous Urdu Ghazal written by a famous poet, Neelam Malik. Hijar Main Daire Tu Hoon Ge Hi comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Ghazal. You can read Hijar Main Daire Tu Hoon Ge Hi on this page of UrduPoint.

بحر میں دائرے تو ہوں گے ہی

نیلم ملک

بحر میں دائرے تو ہوں گے ہی

پیار میں وسوسے تو ہوں گے ہی

خواب تھا اس کی شوخ آنکھوں کا

خواب کے زاویے تو ہوں گے ہی!!

روز تم پھول بن میں جاتے تهے

لازمًا گل کھلے تو ہوں گے ہی

یہ کوئی عشق تو نہیں ہے حضور!

جاب ہے، مسئلے تو ہوں گے ہی

دل ہے، ویراں تو رہ نہیں سکتا

درد اس میں بسے تو ہوں گے ہی

یہ محبت ہے، دوستی تو نہیں

معذرت، شُکریے تو ہوں گے ہی

جب محبت پہ بات کی تم نے

لوگ تم پر ہنسے تو ہوں گے ہی!!

بھاگتے وقت کے کئی لمحے

کیمرے سے کھنچے تو ہوں گے ہی

آپ گاڑی بڑهائیے اپنی !!

روڈ پر حادثے تو ہوں گے ہی

آپ جب دیکھتے ہیں آئینہ!!

آئینہ دیکھتے تو ہوں گے ہی!!

سچ ذرا حوصلے سے سنیے گا

لفظ کچھ کھردرے تو ہوں گے ہی

ہو نہ ہو اس غزل میں کیفیّت

منفرد قافیے تو ہوں گے ہی

تازہ کاری کی مشق جاری ہے

شعر میں چٹکلے تو ہوں گے ہی

نیلم ملک

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1212) ووٹ وصول ہوئے

You can read Hijar Main Daire Tu Hoon Ge Hi written by Neelam Malik at UrduPoint. Hijar Main Daire Tu Hoon Ge Hi is one of the masterpieces written by Neelam Malik. You can also find the complete poetry collection of Neelam Malik by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Neelam Malik' above.

Hijar Main Daire Tu Hoon Ge Hi is a widely read Urdu Ghazal. If you like Hijar Main Daire Tu Hoon Ge Hi, you will also like to read other famous Urdu Ghazal.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.