Aaj Ki Raat, Urdu Nazam By Professor Rasheed Hasrat

Aaj Ki Raat is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Professor Rasheed Hasrat. Aaj Ki Raat comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Aaj Ki Raat on this page of UrduPoint.

آج کی رات

پروفیسر رشید حسرت

آج کی رات میں نے سوچا ھے

زِیست کو اِک عذاب لِکھ لُوں گا

زخم، دُکھ، اِضطراب لِکھ لُوں گا

 میری آنکھیں فریب کھا ہی چُکِیں

پِھر سماعت نے زخم پائے ہیں

زِیست کے مرحلوں میں تنہا ھُوں

اور تنہا سِسک کے روتا ھوں

آج کی رات میں نے سوچا ھے

اِک قیامت سی مُجھ پہ بِیت گئی

رات بھر سوچتا رہا دِل میں

یا اِلہی یہ زخم کیسا ھے

کیوں مُسلسل عذاب دیتا ھے

اِک کڑے اِمتحاں سے گُزرا ھُوں

یُوں سمجھ لے کہ جاں سے گُزرا ھوں

زِیست کی طرح مُنتشِر سوچیں

آج کی رات میں نے سوچا ھے

جب سے لوٹا ھوں آج دفتر سے

زہر کے گھونٹ پی کے زندہ ھوں

اپنی تنہائیوں کا ماتم ھے۔

بارہا دِل میں ٹِیس اُٹھتی ھے

کِس کے دامن سے اشک پُونچُھوں گا

کِس کو قِصّے سُنا کے رو لُوں گا

آج کی رات میں نے سوچا ھے

پاس عُہدہ نہِیں نہ سرمایہ

اور سِکّوں کی نہ ہی جھنکاریں

میں کِسی دِل کو کیسے بھا جاؤں؟

کیا کِسی آنکھ میں سما جاؤں؟

ہر طرف سِیم و زر کا چرچا ھے

دِل کو ہر وقت ایک کھٹکتا ھے

یہ محبت عجِیب فِتنہ ھے

آج کی رات میں نے سوچا ھے

میں نے اپنا سمجھ لیا تھا جِسے

وہ کِسی اور کی امانت ھے

پُھول ھے وہ کِسی کے کالر کا

میرا اُس سے بھلا ھے رِشتہ کیا

آج حسرتؔ مُجھے یہ کہنے دو

اشک جو بہہ رہے ہیں بہنے دو

دُکھ، جفا، اِضطراب سہنے دو

آج کی رات میں نے سوچا ھے

پروفیسر رشید حسرت

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(2289) ووٹ وصول ہوئے

You can read Aaj Ki Raat written by Professor Rasheed Hasrat at UrduPoint. Aaj Ki Raat is one of the masterpieces written by Professor Rasheed Hasrat. You can also find the complete poetry collection of Professor Rasheed Hasrat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Professor Rasheed Hasrat' above.

Aaj Ki Raat is a widely read Urdu Nazam. If you like Aaj Ki Raat, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.