Kashmakash, Urdu Nazam By Professor Rasheed Hasrat

Kashmakash is a famous Urdu Nazam written by a famous poet, Professor Rasheed Hasrat. Kashmakash comes under the Love, Sad, Social, Friendship, Bewafa, Heart Broken, Hope category of Urdu Nazam. You can read Kashmakash on this page of UrduPoint.

کشمکش

پروفیسر رشید حسرت

سوچ کے روتا ھوں یہ اکثر

کِتنے لوگ ہیں دِیوانے

ہیں ھوش سے اپنے بیگا نے

کوئی ھمدم ساتھ نہِیں ھے

ھاتھ میں اِن کے ھاتھ نہِیں ھے

راہ میں اِن کی تاریکی ھے

منزِل ان کی کوئی نہیں ھے

رُوح، جِگر، دِل، آنکھیں، سانسیں

خُونِ جِگر، زخموں کی باتیں

دوست کے ہِجر کا لمحہ لمحہ

نشتر شب کا لمحہ لمحہ

بیٹھ کے تنہائی میں رونا

اشکوں سے زخموں کا دھونا

سوچ کے روتا ھوں یہ اکثر

میں نے شِعر کا یہ سرمایہ

جِس کے دم سے ھے اپنایا

میرے حال سے ناواقف ھے

گِیت مرے اور نظمیں میری

جِس کی خاطِر غزلیں میری

میرے نام سے انجانا ھے

یا پِھر وہ بھی دِیوانہ ھے

یعنی ھوش سے بیگانہ ھے

کاش اُسے ہوش آ ہی جائے

میرے پاس وُہ لوٹ کے آئے

سوچ کے روتا ھوں یہ اکثر

اب وہ کیونکر لوٹ آئے گا

تارِیکی میں کیا پائے گا

دِل اپنوں کے تڑپائے گا؟

تارِیکی تقدِیر بنی ھے

اُجیالا بھی دل تڑپائے

لب پہ میرے جان بنی ھے

سانس مُرلیا تان بنی ھے

پرِیتم آ جا پرِیتم آ جا

کاش کِسی دِن پرِیتم آئے

میرے سب آنسُو پی جائے

سوچ کے روتا ھوں یہ اکثر

پروفیسر رشید حسرت

© UrduPoint.com

All Rights Reserved

(1948) ووٹ وصول ہوئے

You can read Kashmakash written by Professor Rasheed Hasrat at UrduPoint. Kashmakash is one of the masterpieces written by Professor Rasheed Hasrat. You can also find the complete poetry collection of Professor Rasheed Hasrat by clicking on the button 'Read Complete Poetry Collection of Professor Rasheed Hasrat' above.

Kashmakash is a widely read Urdu Nazam. If you like Kashmakash, you will also like to read other famous Urdu Nazam.

You can also read Love Poetry, If you want to read more poems. We hope you will like the vast collection of poetry at UrduPoint; remember to share it with others.